حدیث نمبر: 27764
٢٧٧٦٤ - حدثنا حفص وأبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لأن يمتلئ جوف الرجل قيحًا (حتى) (١) يريه خير له من أن يمتلئ شعرًا، -إلا أن حفصًا (لم) (٢) يقل (جوف) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ تم میں سے کسی کے پیٹ کا پیپ سے پر ہو کر خراب ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے پر ہو۔ حضرت حفص نے اس حدیث کو بیان کرتے ہوئے لفظ جوف کا ذکر نہیں کیا۔
حدیث نمبر: 27765
٢٧٧٦٥ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا ليث بن سعد عن (يزيد) (١) بن عبد اللَّه (عن) (٢) يحنس مولى مصعب بن الزبير عن أبي سعيد الخدري قال: بينما نحن ⦗٣٥٤⦘ عند رسول اللَّه ﷺ (بالعرج) (٣) [إذ عرض (لنا) (٤) شاعر ينشد فقال] (٥): (رسول اللَّه ﷺ: " (خذوا الشيطان، أو امسكوا الشيطان) (٦)؛ لأن يمتلئ جوف الرجل قيحًا، خير (له) (٧) من أن يمتلئ شعرًا" (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس وادیٔ عرج میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شاعر نے اپنا کلام پیش کرنا شروع کردیا ۔ ا س پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس شیطان کو پکڑو یا یوں فرمایا کہ اس شیطان کو روکو ۔ اس لیے کہ تم میں سے کسی کے پیٹ کا پیپ سے بھر جانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے بھرا ہوا ہو۔
حدیث نمبر: 27766
٢٧٧٦٦ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن حنظلة عن سالم عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لأن (يمتلئ) (١) الرجل قيحًا، خير له من أن يمتلئ شعرًا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ ایک آدمی کا پیٹ پیپ سے پُر ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے پُر ہو۔
حدیث نمبر: 27767
٢٧٧٦٧ - حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن سلمة بن كهيل عن أبي الزعراء قال: قال عبد اللَّه: لأن يمتلئ جوف الرجل قيحًا، خير من أن يمتلئ شعرًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الز عرا فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کہ ایک آدمی کے پیٹ کا پیپ سے پُر ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے پُر ہو۔
حدیث نمبر: 27768
٢٧٧٦٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا غندر عن شعبة عن سعد بن إبراهيم عن أبيه عن عثمان قال: لأن يمتلئ جوف الرجل قيحًا خير له من أن يمتلئ شعرًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے ارشاد فرمایا : کہ کسی آدمی کے پیٹ کا پیپ سے پُر ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے پُر ہو۔
حدیث نمبر: 27769
٢٧٧٦٩ - [حدثنا علي بن مسهر عن هشام بن عائذ عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: لأن يمتلئ جوف الرجل قيحًا خير من أن يمتلئ شعرًا] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا : کہ کسی آدمی کے پیٹ کا پیپ سے پُر ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ وہ پیپ سے پُر ہو۔
حدیث نمبر: 27770
٢٧٧٧٠ - حدثنا أبو معاوية عن إسماعيل بن أبي خالد عن عمرو بن حريث قال: قال (عمر) (١): لأن يمتلئ جوف الرجل قيحًا، خير (له) (٢) من أن يمتلئ شعرًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن حریث فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ارشاد فرمایا : کہ کسی آدمی کے پیٹ کا پیپ سے پُر ہوجانا اس بات سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے پُر ہو۔
حدیث نمبر: 27771
٢٧٧٧١ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق أنه تمثل مرة ببيت شعر فسكت عن آخره وقال: (إني) (١) لأكره (أن يكتب) (٢) في صحيفتي بيت شعر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الضحی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ایک مرتبہ کسی شعر کا ایک مصرعہ پڑھا اور دوسرا مصرعہ پڑھنے سے خاموش ہوگئے، اور فرمایا : کہ میں ناپسند کرتا ہوں کہ میرے نامہ اعمال میں شعر کا ایک مصرعہ بھی لکھا جائے۔
حدیث نمبر: 27772
٢٧٧٧٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا الأسود بن شيبان قال: حدثنا أبو نوفل بن أبي عقرب قال: (سئلت) (١) عائشة: هل كان رسول اللَّه ﷺ (يتسامع) (٢) عنده الشعر؟ قالت: كان أبغض الحديث إليه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو نوفل بن ابو عقرب فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں اشعار سنائے جاتے تھے ؟ آپ نے جواب دیا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک سب سے مبغوض ترین بات شعر کہنا تھی۔
حدیث نمبر: 27773
٢٧٧٧٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن العوام عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون من الشعر ما ضاهى القرآن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوام فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : کہ صحابہ اس شعر کو انتہائی ناپسند کرتے تھے جو قرآن مجید کے مشابہ ہو۔
حدیث نمبر: 27774
٢٧٧٧٤ - حدثنا (الأسود) (١) بن عامر قال: حدثنا شعبة عن قتادة عن يونس بن جبير عن محمد بن سعد (عن سعد) (٢) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (لأن) يمتلئ جوف أحدكم قيحًا يريه، خير (له) (٣) من أن يمتلئ شعرًا" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ تم میں سے کسی کا پیٹ کا پیپ سے پُر ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے پُر ہو۔