حدیث نمبر: 27676
٢٧٦٧٦ - حدثنا بن مسهر عن ابن أبي ليلى (عن) (١) عيسى عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن علي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا عطس أحدكم فليقل: الحمد للَّه، وليرد عليه من حوله: (رحمك) (٢) اللَّه، وليرد عليهم: يهديكم اللَّه ⦗٣٢١⦘ ويصلح بالكم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں کسی کو چھینک آئے تو وہ یوں کہے : الحمد للہ اور چاہیے کہ اس کے اردگرد والے لوگ اسے جواب میں یوں کہیں : رحمک اللہ اور ان کو یوں جواب دیا جائے گا : یَہْدِیکُمُ اللَّہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ ۔
حدیث نمبر: 27677
٢٧٦٧٧ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن عن عبد اللَّه قال: إذا عطس أحدكم فليقل الحمد للَّه وليقل من عنده: يرحمك اللَّه، وليرد عليهم: يغفر اللَّه لنا ولكم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب تم میں کسی کو چھینک آئے تو وہ یوں کہے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ۔ اور جو لوگ اس کے پاس ہیں وہ جواب میں یوں کہیں : یَرْحَمُکَ اللّٰہ۔ اور چاہیے کہ ان کو جواب میں یوں کہا جائے : یَغْفِرُ اللَّہُ لَنَا وَلَکُمْ ۔
حدیث نمبر: 27678
٢٧٦٧٨ - [حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان أصحاب عبد اللَّه (إذا عطس الرجل فقال: الحمد للَّه) (١)، قالوا: يرحمنا اللَّه و (إياك) (٢)، ويقول هو: يغفر اللَّه لنا ولكم] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
امام اعمش فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب میں سے کسی آدمی کو چھینک آتی تو وہ یوں کہتا : الْحَمْدُ لِلَّہِ ۔ وہ لوگ یوں جواب دیتے۔ یَرْحَمُنَا اللَّہُ وَإِیَّاک اور پھر وہ شخص جواب میں یوں کہتا : یَغْفِرُ اللَّہُ لَنَا وَلَکُمْ ۔
حدیث نمبر: 27679
٢٧٦٧٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا شمت العاطس قال: يرحمنا اللَّه (وإياكم) (١)، فإذا عطس هو فشُمتّ، قال: يغفر اللَّه لنا ولكم، ويرحمنا وإياكم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی چھینکنے والے کو یَرْحَمُکَ اللّٰہ کہتے تو وہ جواب میں یوں کہتا : یَرْحَمُنَا اللَّہُ وَإِیَّاکُمْ ۔ اور جب آپ کو چھینک آتی اور آپ کو یَرْحَمُکَ اللّٰہ کہہ کر دعا دی جاتی تو آپ یوں فرماتے : یَغْفِرُ اللَّہُ لَنَا وَلَکُمْ وَیَرْحَمُنَا وَإِیَّاکُمْ ۔
حدیث نمبر: 27680
٢٧٦٨٠ - حدثنا أبو (خالد) (١) الأحمر عن ابن عجلان عن الحارث عن إبراهيم ⦗٣٢٢⦘ قال: كان عبد اللَّه إذا عطس فشمت قال: يغفر اللَّه لنا ولكم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو چھینک آنے کے بعد یرحمک اللّٰہ کہہ کر دعا دی جاتی تو آپ جواب میں یوں فرماتے ۔ یَغْفِرُ اللَّہُ لَنَا وَلَکُمْ ۔
حدیث نمبر: 27681
٢٧٦٨١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان إذا شمتوا العاطس قالوا: يغفر اللَّه لنا ولكم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : صحابہ جب چھینکنے والے کو دعا دیتے تو یوں کہتے : یَغْفِرُ اللَّہُ لَنَا وَلَکُمْ ۔
حدیث نمبر: 27682
٢٧٦٨٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الحجاج عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: إذا شمت العاطس فقل: يرحمك اللَّه، قال: ويقول هو: (يرحمكم) (١) اللَّه، ويصلح بالكم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب کوئی چھینکنے والے کو دعا دے تو یوں کہے : یَرْحَمُک اللَّہُ ۔ اور وہ جواب میں یوں کہے : یَہْدِیکُمَ اللَّہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ ۔
حدیث نمبر: 27683
٢٧٦٨٣ - حدثنا سويد بن عمرو قال: (حدثنا) (١) الماجشون عن عبد اللَّه بن دينار عن أبي صالح عن أبي هريرة عن النبي ﵇ قال: "إذا رد فليقل: يهديكم اللَّه ويصلح بالكم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ جب چھینک والا جواب دے تو یوں کہے : یَہْدِیکُمُ اللَّہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ ۔
حدیث نمبر: 27684
٢٧٦٨٤ - حدثنا (عائذ) (١) بن حبيب عن طلحة بن يحيى قال: سمعت عروة بن الزبير ويحيى وعيسى بن أبي طلحة وإبراهيم بن محمد بن طلحة (يقولون) (٢): إذا عطس (أحدكم) (٣) (فقيل له) (٤): يرحمك اللَّه، قال: يهديكم اللَّه ويصلح بالكم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ بن یحییٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ بن زبیر، یحییٰ ، حضرت عیسیٰ بن ابی طلحہ، حضرت ابراہیم بن محمد بن طلحہ ان سب حضرات کو یوں فرماتے ہوئے سنا؛ جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو اسے یوں کہا جائے گا : یَرْحَمُکَ اللّٰہ ۔ اور وہ جواب میں یوں کہے : یَہْدِیکُمُ اللَّہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ ۔