حدیث نمبر: 27674
٢٧٦٧٤ - حدثنا أبو الأحوص عن حصين (عن) (١) إبراهيم قال: إذا عطس (٢) (وهو) (٣) وحده فليقل: الحمد للَّه رب العالمين، ثم يقول: يرحمنا اللَّه وإياكم، فإنه يشمته من سمعه من خلق اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب کسی شخص کو چھینک آئے اس حال میں کہ وہ تنہا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ یوں کہے : الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ ۔ پھر یوں کہے : یَرْحَمُنَا اللَّہُ وَإِیَّاکُمْ ۔ اس سے کہ اللہ کی مخلوق میں سے جس نے اس کی چھینک کو سنا ہوگا تو اس نے یرحمک اللہ کہہ کر اس کو دعا دی ہوگی۔
حدیث نمبر: 27675
٢٧٦٧٥ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن أبي وائل قال: إذا عطست وأنت وحدك فرد على من معك يعني من الملائكة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے ارشاد فرمایا : جب تجھے چھینک آئے اور تو تنہا ہو ، تو تو جواب دے ان کو جو تیرے ساتھ ہیں یعنی ملائکہ کو۔