حدیث نمبر: 27597
٢٧٥٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن أبي (العميس عن) (١) أبي إسحاق عن أبي (زياد) (٢) عن أم ولد لعبد اللَّه بن مسعود قالت: كان عبد اللَّه يأمر [بداره فتكنس حتى لو التمست فيها تبنة أو قصبة ما قدرت عليها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زیاد فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی ام ولد باندی نے فرمایا : کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ گھر کے بارے میں حکم دیتے تھے پس گھر میں جھاڑو دی جاتی، یہاں تک کہ تم گھر میں بھوسہ یا لکڑی کا ٹکڑا بھی تلاش کرنا چاہتے تو تم اس کی قدرت نہ رکھتے !
حدیث نمبر: 27598
٢٧٥٩٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سرية الربيع قالت: كان (الربيع) (١) يأمر] (٢) بالدار (أن) (٣) تنظف كل يوم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سریۃ الربیع فرماتی ہیں کہ حضرت ربیع روزانہ گھر کو صاف کرنے کا حکم دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 27599
٢٧٥٩٩ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا منصور عن ابن سيرين قال: لما قدم الأشعري البصرة قال لهم: (فيما) (١) تقولون: إن أمير المؤمنين بعثني إليكم لأعلمكم سنتكم و (أنظف لكم) (٢) طرقكم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو موسیٰ اشعری بصرہ تشریف لائے تو آپ نے ان لوگوں سے فرمایا : بیشک امیر المؤمنین نے مجھے تمہارے پا س بھیجا ہے کہ میں تمہیں تمہارے طریقے سکھاؤں اور میں تمہارے راستوں کو صاف کروں۔