حدیث نمبر: 27591
٢٧٥٩١ - حدثنا ابن (عيينة) (١) عن الزهري عن سالم عن أبيه أن رسول اللَّه ﷺ قال: "لا تتركلوا النار في بيوتكم حين تنامون" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ سوتے وقت اپنے گھروں میں آگ کو جلتا ہوا مت چھوڑو۔
حدیث نمبر: 27592
٢٧٥٩٢ - حدثنا أبو أسامة عن بريد بن عبد اللَّه (عن) (١) أبي (بردة) (٢) عن أبي موسى قال: احترق بيت بالمدينة على أهله، فحدث النبي ﷺ بشأنهم فقال: "إنما هذه النار عدو لكم فإذا نمتم فاطفئوها (عنكم) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبردہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے ارشاد فرمایا : مدینہ میں ایک گھر جل گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان گھرو الوں کی حالت بیان کی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بیشک آگ تمہاری دشمن ہے، پس جب تم سونے لگو تو اس کو بجھا دو ۔
حدیث نمبر: 27593
٢٧٥٩٣ - حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن أبي الزبير عن جابر قال: أمرنا رسول اللَّه ﷺ ونهانا، فأمرنا أن نطفئ سرجنا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں کچھ حکم ارشاد فرمایے اور چند باتوں سے منع فرمایا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اپنے چراغوں کو بجھا دیا کریں۔
حدیث نمبر: 27594
٢٧٥٩٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن عبد الملك (عن عطاء) (١) قال: كان يكره أن ندع (السرج) (٢) حتى (نصبح) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء چراغ کو صبح تک جلتا ہوا چھوڑ دینے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 27595
٢٧٥٩٥ - حدثنا يحيى بن سعيد (القطان) (١) عن محمد بن أبي يحيى عن أبيه عن أبي سعيد قال: قال (لنا) (٢) رسول اللَّه ﷺ يوم الحديبية: "لا توقدوا نارا بليل"، ثم قال: "أوقدوا واصطنعوا فإنه لن يدرك (قوم) (٣) مدكم ولا صاعكم" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ غزوہ حدیبیہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ارشاد فرمایا : تم رات کے وقت آگ مت جلاؤ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم جلاؤ اور آگ بجھا دو ۔ کیونکہ کوئی قوم تمہارے مد اور تمہارے صاع کو نہیں پا سکے گی۔
حدیث نمبر: 27596
٢٧٥٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عمرو) (١) بن طلحة عن (أسباط) (٢) بن نصر عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس أن النبي ﷺ قال: "إذا نمتم (فأطفئوا) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم سونے لگو تو آگ کو بجھا دو ۔