حدیث نمبر: 27554
٢٧٥٥٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا شعبة (عن منصور) (١) عن ابن سيرين أن العلاء بن الحضرمي كتب إلى النبي ﷺ فبدأ بنفسه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت علاء بن الحضرمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خط لکھا تو آپ نے اپنی ذات سے ابتدا کی۔
حدیث نمبر: 27555
٢٧٥٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون عن محمد قال: كتب أبو موسى: من عبد اللَّه بن قيس إلى عامر بن عبد اللَّه (١).
مولانا محمد اویس سرور
امام محمد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے یوں خط لکھا ! عبد اللہ بن قیس کی جانب سے عامر بن عبد اللہ کی طرف۔
حدیث نمبر: 27556
٢٧٥٥٦ - حدثنا عيسى بن يونس عن جعفر (بن) (١) برقان عن ميمون بن مهران أن ابن عمر كتب إلى عمر بن الخطاب فكتب: من عبد اللَّه بن عمر إلى عمر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حضرت عمر کو خط لکھا تو آپ نے یوں لکھا : عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی جانب سے حضرت عمر کی طرف۔ فرماتے ہیں کہ حضرت میمون نے ارشاد فرمایا : بیشک یہ ایسی چیز ہے کہ عجمی اس کے ذریعہ ایک دوسرے کو فضیلت دیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 27557
٢٧٥٥٧ - قال جعفر: قال ميمون: إنما هو شيء يعظم به الأعاجم بعضها بعضًا.
حدیث نمبر: 27558
٢٧٥٥٨ - حدثنا معتمر بن سليمان عن كهمس قال: قال لي عبد اللَّه (بن مسلم (١) بن يسار: أو حَرّجَ عليَّ (٢): ألا أبدأ به في الكتاب، فإنه لا يبدأ إلا (بأمير) (٣) ويبدأ الرجل بأبيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کہمس فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسلم بن یسار نے مجھ سے کہا : کیا مجھ پر حرج ہے اس بات میں کہ میں خط میں اس طرح ابتدا نہ کروں ؟ ! اس لیے کہ وہ خط کی ابتدا نہیں کرتے تھے مگر امانت دار سے اور آدمی تو اپنے والد سے ابتدا کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 27559
٢٧٥٥٩ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: كتبت إلى شعبة ببغداد، فبدأت باسمه، فكتب إلي ينهاني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ بن معاذ فرماتے ہیں کہ میں نے بغداد میں حضرت شعبہ کو خط لکھا اور اپنے نام سے ابتدا کی، تو آپ نے مجھے خط لکھ کر ایسا کرنے سے منع فرمایا اور ذکر کیا کہ حضرت حکم اس کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 27560
٢٧٥٦٠ - ويَذكر أن الحكم كان يكرهه.