کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جس شخص کا کوئی کاتب ہو اور جس نے کاتب رکھ لینے میں رخصت دی
حدیث نمبر: 27547
٢٧٥٤٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن شقيق قال: جاءنا كتاب أبي بكر ونحن بالقادسية: وكتب عبد اللَّه بن الأرقم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت ابوبکر کا خط آیا ۔ اس حال میں کہ ہم قادسیہ میں تھے تو حضرت عبداللہ بن ارقم نے اس کا جواب لکھا۔
حدیث نمبر: 27548
٢٧٥٤٨ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن الحسن بن محمد عن عبيد اللَّه بن أبي رافع كاتب علي أخبره (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عبید اللہ بن ابو رافع جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کاتب ہیں انہوں نے آپ کو خبر دی۔
حدیث نمبر: 27549
٢٧٥٤٩ - حدثنا جعفر بن عون عن إبراهيم بن إسماعيل عن الزهري عن عبيد ابن السباق عن زيد بن ثابت أن أبا بكر قال: له قد كنت تكتب الوحي لرسول اللَّه ﷺ فاجمع القرآن فأكتبه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ان سے ارشاد فرمایا : کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے وحی بھی لکھا کرتے تھے، پس تم ہی قرآن کو جمع کرو، تو میں نے قرآن لکھا۔
حدیث نمبر: 27550
٢٧٥٥٠ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر عن كاتب (لعلي) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کاتب سے روایت نقل فرمائی۔
حدیث نمبر: 27551
٢٧٥٥١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن المسيب بن رافع قال: حدثني وراد كاتب (المغيرة) (١) بن شعبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسیب بن رافع فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت وراد نے حدیث بیان کی جو حضرت مغیرہ بن شعبہ کے کاتب تھے۔
حدیث نمبر: 27552
٢٧٥٥٢ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن بجالة قال: (كنت) (١) كاتبًا (لجزء) (٢) بن معاوية.
مولانا محمد اویس سرور
بجالہ کہتے ہیں کہ میں جزی بن معاویہ کا کاتب تھا۔
حدیث نمبر: 27553
٢٧٥٥٣ - حدثنا عبد اللَّه بن بكر السهمي عن حاتم بن أبي (صغيرة) (١) كاتب لعبد اللَّه بن مطرف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حاتم بن ابی مغیرہ حضرت عطیہ سے روایت نقل کرتے ہیں جو حضرت عبد اللہ بن مطرف کے کاتب تھے۔