کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو ایسے گھر میں داخل ہو جس میں کوئی نہ ہو
حدیث نمبر: 27503
٢٧٥٠٣ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عكرمة قال: إذا دخلت بيتا ليس فيه أحد فقل: السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا : جب تم ایسے گھر میں داخل ہو جس میں کوئی نہ ہو تو تم یوں کہو : (السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِینَ ) سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر۔
حدیث نمبر: 27504
٢٧٥٠٤ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن هشام (بن) (١) سعد عن نافع عن ابن عمر في الرجل يدخل (في) (٢) البيت أو (في) (٣) المسجد ليس فيه أحد، قال: يقول: السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس آدمی کے بارے میں جو کسی گھر یا مسجد میں داخل ہو اور وہاں کوئی نہ ہو یوں ارشاد فرمایا : کہ وہ شخص یوں کہے۔ (السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِینَ ) ۔
حدیث نمبر: 27505
٢٧٥٠٥ - [حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن إبراهيم قال: قل: السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ تم یہ کہو : ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلامتی ہو۔
حدیث نمبر: 27506
٢٧٥٠٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي سنان عن ماهان في قوله (تعالى) (١): ﴿فَإِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ (تَحِيَّةً مِنْ عِنْدِ اللَّهِ مُبَارَكَةً طَيِّبَةً) (٢)﴾ [النور: ٦١] قال: (تقول) (٣): السلام علينا من ربنا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سنان فرماتے ہیں کہ حضرت ماھان نے اللہ رب العزت کے اس قول : { فَإِذَا دَخَلْتُمْ بُیُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَی أَنْفُسِکُمْ تَحِیَّۃً مِنْ عِنْدِ اللہِ مُبَارَکَۃً طَیِّبَۃً } کے بارے میں یوں ارشاد فرمایا : کہ وہ آدمی یوں سلام کرے : (السَّلاَمُ عَلَیْنَا مِنْ رَبِّنَا) ہم پر ہمارے رب کی طرف سے سلامتی ہو۔
حدیث نمبر: 27507
٢٧٥٠٧ - حدثنا ابن عيينة عن عبد الكريم عن مجاهد قال: [تقول: السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالکریم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد یوں فرماتے تھے : السَّلاَمُ عَلَیْنَا، وَعَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِینَ ۔
حدیث نمبر: 27508
٢٧٥٠٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عن مجاهد] (١) قال: إذا دخلت بيتًا ليس فيه (أحد) (٢) فقل: بسم اللَّه؛ الحمد للَّه؛ السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : جب تم کسی گھر میں داخل ہو جہاں کوئی بھی نہ ہو تو تم یوں کہو : ” اللہ کے نام کے ساتھ داخل ہوتا ہوں ۔ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلامتی ہو۔ “
حدیث نمبر: 27509
٢٧٥٠٩ - حدثنا ابن فضيل عن عبد الملك عن عطاء قال: إذا لم (يكن) (١) فيه أحد فقل: السلام علينا (٢) من ربنا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا : جب گھر میں کوئی نہ ہو تو یوں کہا کرو۔ السلام علینا من ربنا۔ ہم پر ہمارے رب کی طرف سے سلامتی ہو۔