کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس آدمی کا بیان جس کو یوں کہاجائے کہ سلامتی کے ساتھ داخل ہو جائو
حدیث نمبر: 27501
٢٧٥٠١ - حدثنا وكيع عن عمران عن أبي مجلز قال: كان ابن عمر إذا استأذن فقيل له: ادخل بسلام، رجع، قال: لا أدري أدخل بسلام أو بغير سلام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب اجازت طلب کرتے اور ان کو یوں کہہ دیا جاتا، کہ سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤ، تو آپ واپس لوٹ جاتے اور فرماتے میں نہیں جانتا کہ میں سلامتی کے ساتھ ہوں گا یا بغیر سلامتی کے ؟
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27501
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري في الأدب المفرد (١٠٨٨)، وعبد الرزاق (١٩٤٣٠)، وبنحوه ابن جرير في التفسير (١٨/ ١١٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27501، ترقيم محمد عوامة 26350)
حدیث نمبر: 27502
٢٧٥٠٢ - حدثنا ابن علية عن يونس عن أبي (الجراح) (١) عن رجل من أهل ⦗٢٧٨⦘ الحجاز قال: (قالت) (٢) (لي) (٣): امرأتي ائتني بأبي هريرة حتى أستفتيه (عن) (٤) بعمق (شأني) (٥)، فأتيته فجاء معي، فلما انتهينا إلى الباب قال: ادخل الدار، فدخلت فقلت: هذا أبو هريرة (٦) قد جاء فقال: السلام عليكم أدخل؟ (فقلنا) (٧): ادخل بسلام، فعاد فقال: السلام عليكم أدخل، (فقلنا) (٨): ادخل بسلام، قال: قولوا: ادخل؟ فقال: السلام عليكم (أدخل) (٩)؟ (فقلنا) (١٠) (له) (١١): ادخل، فدخل (١٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الجراح فرماتے ہیں کہ اہل حجاز میں سے ایک آدمی نے بیان کیا کہ میری بیوی نے مجھے کہا : تم حضرت ابوہریرہ کو میرے پاس لے آؤ یہاں تک کہ میں ان سے اپنے متعلق فتویٰ پوچھ لوں ، پس میں آپ کے پاس آیا تو آپ میرے ساتھ آگئے، جب ہم دروازے پر پہنچے تو آپ نے فرمایا : گھر میں داخل ہو جاؤ ، تو میں داخل ہوگیا اور میں نے کہا : یہ حضرت ابوہریرہ آگئے ہیں۔ آپ نے فرمایا : السلام علیکم : کیا میں داخل ہو جاؤں ؟ ہم نے کہا : آپ سلامتی کے ساتھ داخل ہوجائیں۔ آپ نے دو بارہ کہا : السلام علیکم، کیا میں داخل ہو جاؤں ؟ ہم نے پھر کہا : آپ سلامتی کے ساتھ داخل ہوجائیں۔ آپ نے فرمایا : تم لوگ یوں کہو کہ داخل ہوجائیں۔ آپ نے پوچھا : السلام علیکم، کیا میں داخل ہو جاؤں ؟ ہم نے ان سے کہا : داخل ہوجائیں ۔ پس آپ داخل ہوگئے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27502
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27502، ترقيم محمد عوامة 26351)