حدیث نمبر: 27491
٢٧٤٩١ - حدثنا ابن مبارك عن معمر عن قتادة أن يهوديًا حلب للنبي ﷺ ناقة فقال: "اللهم جمله"، فاسودّ (شعره) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اونٹنی کا دودھ دھویا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو یوں دعا دی : اے اللہ ! تو اس کو خوبصورت بنا دے، پس اس کے بال سیاہ ہوگئے۔
حدیث نمبر: 27492
٢٧٤٩٢ - [حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: لا بأس أن يقول لليهودي: هداك اللَّه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ار شاد فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ تم یہودی کو یوں کہو : ھداک اللہ۔ اللہ تمہیں ہدایت دے۔
حدیث نمبر: 27493
٢٧٤٩٣ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: جاء يهودي إلى النبي ﵇ فقال: ادع اللَّه لي، فقال: " (كثر) (١) اللَّه مالك وولدك، وأصح جسمك وأطال عمرك" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک یہودی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ سے میرے حق میں دعا فرما دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ تیرے حال اور تیری اولاد کو بڑھا دے اور تیرے جسم کو صحت مند کر دے اور تیری عمر کو لمبا کر دے۔
حدیث نمبر: 27494
٢٧٤٩٤ - حدثنا الفضل عن أبي سنان عن سعيد بن جبير قال: لو قال لي فرعون: بارك اللَّه فيك، لقلت: وفيك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سنان فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشاد فرمایا : اگر فرعون بھی مجھے کہے : بارک اللّٰہ فیک : اللہ تجھ میں برکت دے تو میں بھی کہوں گا اور تجھ میں بھی۔