حدیث نمبر: 27481
٢٧٤٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن زائدة عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن توطأ أعقابهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : صحابہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ ان کے پیچھے چلا جائے ۔
حدیث نمبر: 27482
٢٧٤٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سويد بن عمرو الكلبي عن حماد بن سلمة عن ثابت عن شعيب بن (عبد اللَّه) (١) [بن عمرو عن أبيه قال: ما رئي رسول اللَّه ﷺ يأكل متكئًا قط ولا يطأ عقبه رجلان] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی نہیں دیکھا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ٹیک لگا کر کھانا کھایا ہو اور نہ ہی کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے دو آدمی چلے۔
حدیث نمبر: 27483
٢٧٤٨٣ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش) (١) عن إبراهيم التيمي عن الحارث بن سويد أن عمارًا دعا على رجل قال: اللهم إن كان كاذبًا فابسط له (في) (٢) الدنيا، واجعله موطأ العقبين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث بن سوید فرماتے ہیں کہ حضرت عمار نے ایک آدمی کو یوں بد دعا دی۔ اے اللہ ! اگر یہ شخص جھوٹا ہے تو تو اس کے لیے دنیا کو کشادہ کر دے اور اس کو ایسا بنا دے کہ اس کے پیچھے پیچھے لوگ چلیں۔