حدیث نمبر: 27312
٢٧٣١٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن زياد بن فياض عن عمرو بن ميمون أنه كره: لا بحمد اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد بن فیاض فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن میمون یوں کہنے کو مکروہ سمجھتے تھے، نہیں، اللہ کا شکر ہے۔
حدیث نمبر: 27313
٢٧٣١٣ - حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: (كان) (١) يكره أن يقول الرجل لا بحمد اللَّه ولكن (قولوا) (٢): نعم (بحمد) (٣) اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم مکروہ سمجھتے تھے یوں کہنے کو… نہیں، اللہ کا شکر ہے۔ اور فرماتے ہیں کہ یوں کہا کرو۔ جی ہاں ! اللہ کا شکر ہے۔
حدیث نمبر: 27314
٢٧٣١٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان يقال: يكره أن يقول الرجل لا بحمد اللَّه، ولكن (يقول) (١): لا والحمد للَّه.
مولانا محمد اویس سرور
امام اعمش فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے یوں ارشاد فرمایا : کہ کہا جاتا تھا کہ آدمی کا یوں کہنا مکروہ ہے۔ کہ نہیں، اللہ کا شکر کیسا تھا، بلکہ یوں کہا کرو، نہیں، اللہ ہی کا شکر ہے۔