کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: سرمہ لگانے کا بیان اور ہر آنکھ میں کتنی مرتبہ لگایا جائے اور جس نے اس کا حکم دیا
حدیث نمبر: 27291
٢٧٢٩١ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن حفصة عن أنس أنه كان يكتحل ثلاثًا في كل عين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ حضرت انس ہر آنکھ میں تین مرتبہ سرمہ لگاتے تھے۔
حدیث نمبر: 27292
٢٧٢٩٢ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن ابن سيرين أنه كان يكتحل اثنتين في ذه، واثنتين في ذه، وواحدة بينهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین اس آنکھ میں دو مرتبہ اور اس آنکھ میں دو مرتبہ سرمہ لگاتے تھے اور ایک مرتبہ ان دونوں کے درمیان میں لگاتے تھے۔
حدیث نمبر: 27293
٢٧٢٩٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الحميد بن جعفر عن عمران بن أبي أنس قال: كان النبي ﷺ يكتحل بالأثمد، يكتحل اليمنى ثلاثة مراود، واليسرى (مرودين) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن ابی انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اثمد سرمہ آنکھوں میں لگاتے تھے۔ تین سلائیاں دائیں آنکھ میں اور دو سلائیاں بائیں آنکھ میں لگاتے تھے۔
حدیث نمبر: 27294
٢٧٢٩٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن عباد (بن) (١) منصور عن عكرمة ⦗٢٢٣⦘ عن ابن عباس قال: كان (للنبي) (٢) ﷺ مكحلة يكتحل منها ثلاثة في كل عين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک سرمہ دانی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے ہر آنکھ میں تین سلائیاں لگاتے تھے۔
حدیث نمبر: 27295
٢٧٢٩٥ - حدثنا حسين بن عبد الرحمن الحارثي عن ابن عون عن النضر بن أنس أنه قال: في الكحل أما أنا فإني أكتحل ثلاثًا هاهنا، وثلاثًا هاهنا، وواحدة بينهما. [فذكرت ذلك لمحمد فقال: أما أنا فإني اكتحل ثلاثًا: هاهنا، واثنتين: هاهنا، وواحدة بينهما] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت نضر بن انس نے سرمہ لگانے کے بارے میں ارشاد فرمایا : بہر حال میں تو اس آنکھ میں تین سلائیاں لگاتا ہوں اور تین اس آنکھ میں اور ایک ان دونوں کے درمیان میں، راوی کہتے ہیں ، میں نے یہ محمد کے سامنے ذکر کیا تو آپ نے فرمایا : میں تو اس آنکھ میں تین سلائیاں اور اس آنکھ میں دو سلائیاں لگاتا ہوں اور ایک سلائی ان دونوں کے درمیان میں۔
حدیث نمبر: 27296
٢٧٢٩٦ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن أبي معشر عن أبي المغيرة عن أبي هريرة قال: من اكتحل فليوتر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو المغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص سرمہ لگائے تو اس کو چاہیے کہ وہ طاق عدد اختیار کرے ۔