حدیث نمبر: 27254
٢٧٢٥٤ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي وائل (عن عبد اللَّه) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إياكم والكذب فإن الكذب يهدي إلى الفجور، وإن الفجور يهدي إلى النار، وإن الرجل ليكذب (ويتحرى الكذب) (٢) حتى يكتب عند اللَّه كذابًا، وعليكم بالصدق فإن الصدق بر، والبر يهدي إلى الجنة، وإن الرجل ليصدق ويتحرى الصدق حتى يكتب عند اللَّه صديقًا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم جھوٹ سے بچو پس بیشک جھوٹ فسق کی طرف لے جاتا ہے اور فسق جہنم کی طرف لے جاتا ہے، اور بیشک ایک آدمی جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ کو اپنا لیتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے ہاں جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے اور تم پر سچ بولنا لازم ہے، پس بیشک سچ نیکی کی طرف راستہ دکھاتا ہے اور نیکی جنت کا راستہ دکھاتی ہے اور بیشک کوئی آدمی سچ بولتا ہے اور سچ کو اپنا لیتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے ہاں سچا لکھ دیا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 27255
٢٧٢٥٥ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن مرة بن شراحيل قال: قال عبد اللَّه: إن الرجل ليصدق ويتحرى الصدق، حتى ما يكون للفجور في قلبه موضع إبرة يستقر فيه، [وإنه ليكذب ويتحرى الكذب حتى ما يكون للصدق في ⦗٢١٢⦘ قلبه موضع إبرة يستقر فيه] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مرہ بن شراحیل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : بیشک کوئی آدمی سچ بولتا ہے اور سچ کو اپنا لیتا ہے یہاں تک کہ اس کے دل میں سوئی کے ناکہ کے برابر جگہ میں فسق ہوتا ہے تو یہ سچ اس میں بھی اپنی جگہ بنا لیتا ہے اور بیشک کوئی آدمی جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ کو اپنا لیتا ہے یہاں تک کہ اس کے دل میں سوئی کے ناکہ کے برابر نیکی ہوتی ہے تو یہ جھوٹ اس میں بھی اپنی جگہ بنا لیتا ہے۔
حدیث نمبر: 27256
٢٧٢٥٦ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد اللَّه (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم ، حضرت ابو معمر اور حضرت ابو البختری یہ سب حضرات فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا؛ سنجیدگی اور مذاق مں ت جھوٹ بولنا درست نہیں ہے، پھر حضرت عبد اللہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ : : اللہ سے ڈرو اور ہو جاؤ سچے لوگوں کے ساتھ۔
حدیث نمبر: 27257
٢٧٢٥٧ - وعن مجاهد عن أبي معمر عن عبد اللَّه (١).
حدیث نمبر: 27258
٢٧٢٥٨ - وعن عمرو بن مرة عن أبي (البختري) (١) عن عبد اللَّه قال: لا يصلح الكذب في جد ولا هزل ثم تلا عبد اللَّه: ﴿اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ﴾ (٢).
حدیث نمبر: 27259
٢٧٢٥٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: قال أبو بكر: أياكم والكذب فإنه مجانب الإيمان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسین فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ارشاد فرمایا : تم لوگ جھوٹ سے بچو پس بیشک یہ ایمان کو دور کرنے والا ہے۔
حدیث نمبر: 27260
٢٧٢٦٠ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن منصور عن مالك بن الحارث عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد اللَّه قال: المؤمن يطوى على الخلال كلها غير الخيانة والكذب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : مومن تمام خصلتوں کا عادی بن سکتا ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔
حدیث نمبر: 27261
٢٧٢٦١ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن مصعب بن ⦗٢١٣⦘ سعد عن سعد قال: المؤمن (يطبع) (١) على الخلال كلها غير الخيانة والكذب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضر ت سعد نے ارشاد فرمایا : مومن تمام خصلتوں کا عادی بن سکتا ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔
حدیث نمبر: 27262
٢٧٢٦٢ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: ذكر عند عامر: أن المنافق الذي إذا حدث كذب، فقال عامر: (لا أدري) (١) ما تقولون؟ إن كان كذابًا فهو منافق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ حضرت عامر کے پاس ذکر کیا گیا کہ بیشک منافق جب بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے۔ اس پر حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : میں نہیں جانتا کہ تم لوگ کیا کہہ رہے ہو اگر وہ جھوٹا ہے تو وہ منافق ہے۔
حدیث نمبر: 27263
٢٧٢٦٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن ميمون بن أبي شبيب عن عمر قال: لا تبلغ حقيقة الإيمان حتى تدع الكذب في المزاح (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن شبیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : کہ تم ایمان کی حقیقت کو نہیں پہنچ سکتے یہاں تک کہ تم مزاح میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دو ۔
حدیث نمبر: 27264
٢٧٢٦٤ - حدثنا يزيد قال: أخبرنا (ابن) (١) عون قال: ذكر الكذب عند محمد في الحرب أنه لا بأس به، قال محمد: لا أعلم الكذب إلا حرامًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عون فرماتے ہیں کہ امام محمد کے پاس سے ذکر کیا گیا کہ جنگ میں جھوٹ بولنے میں کوئی حرج نہیں۔ اس پر محمد نے فرمایا : میں تو جھوٹ کے بارے میں اتنا جانتا ہوں کہ وہ حرام ہے۔
حدیث نمبر: 27265
٢٧٢٦٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش قال: حدثت (عن) (١) أبي أمامة عن النبي ﷺ قال: "يطوى المؤمن على الخلال كلها غير الخيانة والكذب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مومن تمام خصلتوں کا عادی بن سکتا ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔
حدیث نمبر: 27266
٢٧٢٦٦ - حدثنا شبابة عن الليث عن ابن عجلان أن رجلًا من موالي عبد اللَّه ابن عامر (بن ربيعة العدوي) (١) [حدثه عن عبد اللَّه بن عامر (أنه) (٢)] (٣) قال: (دعتني) (٤) (أمي) (٥) يومًا ورسول اللَّه ﷺ قاعد في بيتنا، (فقالت) (٦): ها تعال أعطيك، فقال لها رسول اللَّه ﷺ: "وما أردت أن (تعطيه) (٧)؟ " قالت: تمرًا، فقال: لها رسول اللَّه ﷺ: " (أما) (٨) إنك (لو) (٩) لم تعطه شيئا كتبت عليك كذبة" (١٠).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عامر فرماتے ہیں کہ ایک دن میری والدہ نے مجھے بلایا اس حال میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ کہنے لگیں، یہاں آؤ میں تمہیں کچھ دوں گی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم نے اس کو کیا دینے کا ارادہ کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : کھجور کا ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا : اگر تم اس کو کوئی چیز نہیں دیتی تو تم پر جھوٹ کا وبال لکھ دیا جاتا۔