کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جن میں آدمی کو داڑھی بڑھانے اور مونچھ کے چھانٹنے کا حکم دیا گیا
حدیث نمبر: 27140
٢٧١٤٠ - حدثنا (عبدة) (١) بن سليمان عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أنهكوا (الشوارب) (٢) وأعفوا اللحى" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مونچھیں کاٹنے میں مبالغہ کرو اور داڑھی کو بڑھاؤ۔
حدیث نمبر: 27141
٢٧١٤١ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يوسف بن صهيب عن حبيب بن يسار عن زيد بن أرقم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليس منا من لم يأخذ من (شاربه) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو اپنی مونچھ کو نہ چھانٹے وہ ہم میں سے نہیں۔
حدیث نمبر: 27142
٢٧١٤٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن عثمان الحاطبي قال: رأيت ابن عمر (يحفي) (١) (شاربه) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان حاطبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو مونچھیں کاٹنے میں مبالغہ کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 27143
٢٧١٤٣ - حدثنا كثير بن هشام عن (جعفر) (١) بن برقان عن حبيب قال: رأيت ابن عمر قد جز شاربه كأنه (قد) (٢) حلقه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا تحقیق انہوں نے اپنی مونچھ کو کاٹا اور بالکل مونڈ دیا۔
حدیث نمبر: 27144
٢٧١٤٤ - حدثنا عبد الأعلى (عن) (١) هشام عن الحسن ومحمد أنهما كانا (يُحفيان) (٢) شواربهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن اور محمد یہ دونوں حضرات اپنی مونچھوں کو مبالغہ کے ساتھ کاٹتے تھے۔
حدیث نمبر: 27145
٢٧١٤٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد قال: رأيت عبد اللَّه يحفي شاربه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو مونچھ کاٹنے میں مبالغہ کرتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 27146
٢٧١٤٦ - حدثنا قبيصة بن عقبة قال: حدثنا سفيان عن محمد بن (عجلان) (١) عن عبيد اللَّه بن أبي رافع قال: رأيت أبا سعيد ورافع بن خديج وسلمة بن ⦗١٨٢⦘ الأكوع (٢) وابن عمر وجابر بن عبد اللَّه وأبا أسيد ينهكون شواربهم (أخا) (٣) الحلق (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن ابی رافع فرماتے ہیں میں نے حضرت ابوسعید اور حضرت رافع بن خدیج ، حضرت سلمہ بن اکوع ، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ، حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور جندب ابو سد کو دیکھا یہ سب حضرات اپنی مونچھوں کو بالکل سرے سے کٹوا دیتے سر منڈھوانے کی طرح۔
حدیث نمبر: 27147
٢٧١٤٧ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا (هريم) (١) عن ابن عجلان عن مكحول عن عبد اللَّه بن عمرو قال: أمرنا أن نبشر الشوارب بشرا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم اپنی مونچھیں کٹوا دیں یہاں تک کہ جلد بالکل واضح نظر آئے۔
حدیث نمبر: 27148
٢٧١٤٨ - حدثنا مروان بن معاوية عن عبد العزيز بن عمر قال: سئل عمر بن عبد العزيز: ما السنة في (قص) (١) الشارب؟ (قال) (٢): يقص حتى يبدو الإطار ويقطع فضل الشاربين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد العزیز بن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز سے پوچھا گیا : مونچھ کے کاٹنے میں سنت طریقہ کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اتنی کاٹو کہ لمبائی ظاہر ہوجائے اور مگر جو ہونٹوں سے زائد ہو اس کو کاٹ لو۔
حدیث نمبر: 27149
٢٧١٤٩ - حدثنا وكيع عن معقل (عن) (١) ميمون قال: كان (٢) يعترض شاربه (فيجزه) (٣) كما يجز الغنم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنی مونچھوں کو چوڑائی میں نکالتے اور پھر ان کو کاٹ دیتے جیسے بکری کے بال کاٹے جاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 27150
٢٧١٥٠ - حدثنا جعفر بن عون قال: أخبرنا أبو العميس عن عبد الحميد (١) بن ⦗١٨٣⦘ سهيل عن عبيد اللَّه (بن عبد اللَّه) (٢) بن عتبة قال: جاء رجل من المجوس إلى رسول اللَّه ﷺ (قد) (٣) حلق لحيته وأطال شاربه، فقال (له) (٤) النبي ﷺ (٥): "ما هذا؟ " (قال) (٦): هذا في ديننا، قال (٧): في ديننا أن نجز الشارب وأن نعفي اللحية (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ اہل مجوس میں سے ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا، اس نے اپنی داڑھی کو حلق کروایا ہوا تھا اور مونچھوں کو لمبا کیا ہو اتھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا : یہ کیا ہے ؟ اس نے کہا : ہمارے دین میں ایسا ہی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : لیکن ہمارے دین میں طریقہ یہ ہے کہ ہم مونچھ کو کاٹ دیں اور داڑھی کو بڑھائیں۔
حدیث نمبر: 27151
٢٧١٥١ - [قال يحيى بن آدم عن حسن عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس: أخذ الشارب من الدين] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : مونچھ کا چھانٹنا دین میں سے ہے۔
حدیث نمبر: 27152
٢٧١٥٢ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن سماك عن عكرمة (١) قال: كان رسول اللَّه ﷺ يقص من شاربه أو من شاربيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہںِ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی مونچھ یا فرمایا اپنی مونچھوں کو کاٹ لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 27153
٢٧١٥٣ - حدثنا عائذ بن حبيب عن (١) أشعث عن أبي الزبير عن جابر قال: ⦗١٨٤⦘ كنا نؤمر أن (نوفي) (٢) السبال ونأخذ من الشوارب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ارشاد فرمایا : ہمیں حکم دیا جاتا تھا کہ ہم داڑھی کے اگلے حصّہ کے بالوں کو بڑھائیں اور مونچھوں کو چھانٹیں۔
حدیث نمبر: 27154
٢٧١٥٤ - حدثنا وكيع عن زكريا عن مصعب بن شيبة عن طلق بن حبيب عن (ابن) (١) الزبير عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: "من الفطرة قص الشارب وإعفاء اللحية" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مونچھوں کا کاٹنا اور داڑھی کا بڑھانا فطرت میں سے ہے۔