حدیث نمبر: 27126
٢٧١٢٦ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن زمعة (عن) (١) ابن طاوس عن سماك ابن يزيد قال: كان علي يأخذ من (لحيته) (٢) مما يلي وجهه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہاپنی داڑھی کے اس حصہ سے بال اتارتے تھے جو حصہ ان کے چہرہ سے ملا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 27127
٢٧١٢٧ - حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن عمرو بن أيوب من ولد جرير عن أبي (زرعة) (١) قال: كان أبو هريرة يقبض على لحيته، ثم يأخذ (ما) (٢) فضل عن القبضة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زرعہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ اپنی داڑھی کو مٹھی میں پکڑتے تھے، پھر جو حصہ مٹھی سے زائد ہوتا اس کو کاٹ دیتے۔
حدیث نمبر: 27128
٢٧١٢٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور قال: سمعت عطاء بن أبي رباح قال: كانوا يحبون أن يعفوا اللحية إلا في حج أو عمرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء بن ابی رباح کو فرماتے ہوئے سنا کہ صحابہ پسند کرتے تھے کہ وہ اپنی داڑھیوں کو بڑھائیں سوائے حج یا عمرے میں، اور ابراہیم اپنے داڑھی کے کنارے چھانٹ لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 27129
٢٧١٢٩ - وكان إبراهيم يأخذ من عارض لحيته.
حدیث نمبر: 27130
٢٧١٣٠ - حدثنا أبو خالد عن ابن جريج عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان يأخذ من لحيته ولا يوجبه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاؤس اپنی داڑھی کو چھانٹ لیتے تھے اور وہ اس میں رعایت نہیں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 27131
٢٧١٣١ - حدثنا عائذ بن حبيب عن أشعث عن الحسن قال: (كانوا) (١) يرخصون فيما زاد على القبضة من اللحية أن يؤخذ منها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن نے ارشاد فرمایا : صحابہ ایک قبضہ سے زیادہ داڑھی میں رخصت دیتے تھے کہ اس کو چھانٹ لیا جائے ۔
حدیث نمبر: 27132
٢٧١٣٢ - حدثنا أبو عامر العقدي عن أفلح قال: كان القاسم إذا حلق رأسه أخذ من لحيته وشاربه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم جب اپنا سر منڈواتے تو اپنی داڑھی اور مونچھ کو بھی چھانٹ لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 27133
٢٧١٣٣ - حدثنا علي بن هاشم ووكيع عن ابن أبي ليلى عن نافع عن ابن عمر أنه كان يأخذ ما فوق القبضة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک قبضہ سے زائد داڑھی کو چھانٹ لیتے تھے اور حضرت وکیع نے یہ الفاظ بیان فرمائے کہ جب داڑھی قبضہ سے تجاوز کر جاتی تو ا س کو چھانٹ لیتے۔
حدیث نمبر: 27134
٢٧١٣٤ - وقال وكيع: ما (جاز) (١) القبضة.
حدیث نمبر: 27135
٢٧١٣٥ - حدثنا وكيع عن أبي هلال عن قتادة قال: قال (١) جابر: لا (تأخذ) (٢) من طولها (إلا في حج أو عمرة) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ارشاد فرمایا : ہم داڑھی کی لمبائی کو سوائے حج یا عمرے کے نہیں چھانٹتے تھے ۔
حدیث نمبر: 27136
٢٧١٣٦ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عمرو بن ايوب عن أبي زرعة عن أبي هريرة أنه كان يأخذ من لحيته ما (جاز) (١) القبضة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زرعہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ کی داڑھی جب ایک قبضہ سے تجاوز کر جاتی تو وہ اس کو چھانٹ لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 27137
٢٧١٣٧ - حدثنا وكيع عن أبي هلال قال: سألت الحسن وابن سيرين (فقالا) (١): لا بأس به أن تأخذ من طول لحيتك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ھلال فرماتے ہیں کہ میں نے حسن بصری اور حضرت ابن سیرین دونوں حضرات سے اس بارے میں پوچھا : تو ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ تم اپنی داڑھی کی لمبائی کو چھانٹ لو۔
حدیث نمبر: 27138
٢٧١٣٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا (يبطنون) (١) (لحاهم) (٢) ويأخذون من عوارضها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : صحابہ ٹھوڑی کے نیچے کے بال چھانٹ لیتے تھے اور داڑھی کے کناروں کے بال بھی چھانٹتے تھے۔