حدیث نمبر: 27076
٢٧٠٧٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سفيان (بن) (١) حسين عن محمد ابن المنكدر عن جابر بن عبد اللَّه عن النبي ﷺ قال: "من عال (ثلاث) (٢) بنات (يكفيهن) (٣) ويرحمهن ويرفق بهن فهو في الجنة" - (أو) (٤) قال-: ⦗١٦٣⦘ " (فهو) (٥) معي في الجنة" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابربن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص تین لڑکیوں کی پرورش کرے اور ان کی کفایت کرے اور ان پر رحم کرے اور ان کے ساتھ نرمی والا معاملہ کرے تو وہ شخص جنت میں ہوگا یا یوں فرمایا : کہ وہ شخص جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔
حدیث نمبر: 27077
٢٧٠٧٧ - حدثنا أبو معاوية عن أبي مالك الأشجعي عن زياد بن (حدير) (١) عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من ولدت له ابنة فلم (يئدها) (٢) ولم يهنها ولم يؤثر ولده عليها - (يعني الذكور) (٣) - أدخله اللَّه الجنة" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی نہ اس نے اسے زندہ درگور کیا اور نہ ہی اس کو ذلیل کیا اور نہ اپنے بیٹے کو اس پر ترجیح دی تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جنت میں داخل کرے گا۔
حدیث نمبر: 27078
٢٧٠٧٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن الرقاشي عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من كان له ابنتان أو أختان فأحسن إليهما ما صحبتاه كنت أنا وهو في الجنة كهاتين" -يعني (السبابة) (١) والوسطى- (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص کی دو بیٹیاں یا دو بہنیں ہوں اور یہ ان دونوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے جب تک وہ اس کی صحبت میں رہیں تو میں اور وہ شخص قیامت میں اس طرح ہوں گے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہادت اور درمیانی انگلی کو ساتھ ملایا۔
حدیث نمبر: 27079
٢٧٠٧٩ - حدثنا أبو معاوية عن فطر عن شرحبيل بن (سعد) (١) عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من أدركت له ابنتان فأحسن إليهما ما صحبتاه أو (صحبهما) (٢) أدخله اللَّه الجنة بهما" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص کی دو بیٹیاں ہوں اور وہ ان دونوں سے اچھا برتاؤ کرے، جب تک یہ دونوں اس کی صحبت میں ہوں تو اللہ تعالیٰ ان دونوں کی وجہ سے اس شخص کو جنت میں داخل فرمائیں گے۔
حدیث نمبر: 27080
٢٧٠٨٠ - حدثنا داود بن عبد اللَّه قال: حدثنا عبد العزيز بن محمد عن (سهيل) (١) ابن أبي صالح (السمان) (٢) عن سعيد بن عبد الرحمن (بن) (٣) مكمل عن أيوب بن (بشير) (٤) (المعاوي) (٥) عن أبي سعيد الخدري أن رسول اللَّه ﷺ قال: "لا يكون لأحدكم (ثلاث) (٦) بنات أو (ثلاث) (٧) أخوات (فيحسن) (٨) إليهن (إلا) (٩) ⦗١٦٥⦘ دخل الجنة" (١٠).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم میں سے جس شخص کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں، پھر وہ ان سے اچھا سلوک کرے تو اللہ تعالیٰ ضرور ان کو جنت میں داخل فرمائیں گے۔
حدیث نمبر: 27081
٢٧٠٨١ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن محمد بن عبد العزيز (عن عبيد اللَّه ابن أبي بكر) (١) عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من عال جاريتين حتى (تبلغا) (٢) جاء يوم القيامة أنا وهو هكذا" - (وضم) (٣) إصبعيه- (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو دو بچیوں کی پرورش کرے، یہاں تک کہ وہ دونوں بالغ ہوگئیں وہ شخص قیامت کے دن آئے گا اس حال میں کہ میں اور وہ اس طرح ہوں گے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی دونوں انگلیوں کو ملایا۔
حدیث نمبر: 27082
٢٧٠٨٢ - حدثنا مصعب بن المقدام قال: حدثنا (مندل) (١) عن ابن جريج عن أبي الزبير عن (عمرو) (٢) بن (نبهان) (٣) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من (كان) (٤) له (ثلاث بنات) (٥) فصبر على (لاوائهن) (٦) (وسرائهن) (٧) (وضرائهن) (٨) (أدخلنه) (٩) الجنة (بفضل) (١٠) رحمته إياهن"، قال رجل: ⦗١٦٦⦘ (يا رسول اللَّه) (١١) (وابنتان؟) (١٢) قال: " (وابنتان) (١٣) " قال رجل: وواحدة؟ قال: "وواحدة" (١٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان کی خوشی غمی پر صبر کرے تو یہ بیٹیاں اس کو اللہ کی رحمت کے فضل سے جنت میں داخل کروائیں گی تو ایک آدمی کہنے لگا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اور اگر دو بیٹیاں ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : دو ہوں تب بھی، اس آدمی نے کہا : اگر ایک ہو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر ایک ہو تب بھی۔