حدیث نمبر: 27068
٢٧٠٦٨ - حدثنا عباد بن العوام عن أبي مالك (الأشجعي) (١) عن (ربعي) (٢) عن حذيفة قال: كل معروف صدقة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربعی بن حراش فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ہر نیکی صدقہ ہے۔
حدیث نمبر: 27069
٢٧٠٦٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش [عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: كل معروف صدقة (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ہر نیکی صدقہ ہے۔
حدیث نمبر: 27070
٢٧٠٧٠ - حدثنا هشيم] (١) عن علي بن زيد عن سعيد بن المسيب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "رأس العقل بعد الإيمان باللَّه مداراة الناس، ولن يهلك رجل بعد مشورة، وأهل (المعروف) (٢) (في الدنيا) (٣) هم أهل (المعروف) (٤) في الآخرة" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ پر ایمان لانے کے بعد عقل کی بنیاد لوگوں سے میل ملاپ کرنا ہے، اور آدمی ہرگز ہلاک نہیں ہوتا مشورے کے بعد، اور جو دنیا میں بھلائی والے لوگ ہیں وہی آخرت میں بھلائی والے ہیں۔
حدیث نمبر: 27071
٢٧٠٧١ - حدثنا أبو معاوية (عن) (١) عاصم عن أبي عثمان قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أهل (المعروف) (٢) في (الدنيا) (٣) هم أهل المعروف في الآخرة، وأهل المنكر في (الدنيا) (٤) هم أهل المنكر في الآخرة" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دنیا میں بھلائی والے وہی آخرت میں بھلائی والے ہوں گے اور دنیا میں برے لوگ آخرت میں برائی والے ہوں گے۔
حدیث نمبر: 27072
٢٧٠٧٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عثمان بن الأسود عن مجاهد قال: من صنع معروفا إلى غني (أو) (١) فقير فهو صدقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن اسود فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : جو شخص کسی امیر یا فقیر سے بھلائی کا معاملہ کرتا ہے تو یہ بھی صدقہ ہے۔
حدیث نمبر: 27073
٢٧٠٧٣ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبد الجبار بن (عباس) (١) عن عدي ابن ثابت عن عبد اللَّه بن يزيد عن النبي ﷺ قال: "كل معروف صدقة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن یزید فرماتے ہںْ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر نیکی صدقہ ہے۔
حدیث نمبر: 27074
٢٧٠٧٤ - حدثنا محمد بن حسن (الأسدي) (١) قال: حدثنا عبد الحميد البصري عن محمد بن المنكدر عن جابر (بن) (٢) (عبد اللَّه) (٣) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "كل معروف صدقة" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر نیکی صدقہ ہے۔
حدیث نمبر: 27075
٢٧٠٧٥ - حدثنا مالك عن أبي عوانة عن عاصم عن (زر) (١) عن عبد اللَّه قال: كل معروف صدقة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ہر بھلائی صدقہ ہے۔