کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس بات کا بیان کہ آدمی کے لئے مناسب نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے قطع تعلقی کرے
حدیث نمبر: 27009
٢٧٠٠٩ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عطاء بن (يزيد) (١) عن أبي أيوب عن النبي ﷺ (قال) (٢): "لا يحل لمسلم (أن) (٣) يهجر أخاه فوق ثلاث، يلتقيان (يصد) (٤) هذا ويصد هذا، (و) (٥) خيرهما الذي يبدأ بالسلام" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ایوب انصاری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی کرے۔ وہ دونوں آپس میں ملیں تو یہ اس سے اعراض کرے اور وہ اس سے اعراض کرے اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرلے۔
حدیث نمبر: 27010
٢٧٠١٠ - حدثنا يحيى بن (آدم عن إسرائيل) (١) عن (أبي) (٢) إسحاق عن محمد بن سعد عن أبيه عن النبي ﷺ (٣) قال: "لا يحل لمسلم أن يهجر ⦗١٣٩⦘ أخاه فوق ثلاث" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ تک قطع تعلق کرے۔
حدیث نمبر: 27011
٢٧٠١١ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن عمارة بن (عمير) (١) عن أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه: لا هجرة بين المسلمين فوق (ثلاث) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : دو مسلمانوں کے درمیان تین دن سے زیادہ قطع تعلقی جائز نہیں ۔
حدیث نمبر: 27012
٢٧٠١٢ - حدثنا أبو عبد الرحمن (المقرئ) (١) عن سعيد بن أبي أيوب عن خالد بن يزيد عن عامر بن يحيى المعافري عن فضالة بن عبيد صاحب النبي ﷺ (٢) قال: "من هاجر أخاه فوق (ثلاث) (٣) فهو في النار إلا أن يتداركه اللَّه منه بتوبة" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر بن یحییٰ معافری فرماتے ہیں کہ حضرت فضالہ بن عبید نے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی ہیں ارشاد فرمایا : جو شخص اپنے بھائی سے تین دن سے زائد قطع تعلقی کرتا ہے تو وہ جہنم میں ہوگا مگر یہ کہ وہ اس بات کا تدارک توبہ کے ذریعہ کرلے۔
حدیث نمبر: 27013
٢٧٠١٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن (حسين) (١) (عن الزهري) (٢) ⦗١٤٠⦘ عن أنس عن النبي ﷺ قال: "ألا لا تباغضوا ولا تحاسدوا ولا تدابروا وكونوا عباد اللَّه إخوانا، ولا يهجرن أحدكم أخاه فوق (ثلاثة) (٣) أيام" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : خبردار ! تم آپس میں بغض مت رکھو، اور تم حسد مت کرو، اور نہ ایک دوسرے سے پیٹھ پھرو، اور اللہ کے بندو ! بھائی بھائی بن جاؤ اور تم میں سے کوئی بھی اپنے بھائی سے تین دن سے زائد تک قطع تعلقی مت کرے۔
حدیث نمبر: 27014
٢٧٠١٤ - حدثنا عبيد بن سعيد القرشي عن شعبة عن يزيد بن (خمير) (١) قال: سمعت سليم بن عامر يحدث عن (أوسط) (٢) بن إسماعيل بن (أوسط) (٣) أنه سمع أبا بكر يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تحاسدوا ولا تباغضوا ولا تقاطعوا ولا تدابروا، وكونوا عباد اللَّه إخوانًا" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم لوگ آپس میں حسد مت کرو، اور نہ ہی قطع تعلقی کرو، اور نہ ایک دوسرے سے پیٹھ پھیرو، اور اللہ کے بندو ! بھائی بھائی بن جاؤ۔
حدیث نمبر: 27015
٢٧٠١٥ - حدثنا سهل بن يوسف عن التيمي عن أنس قال: لا هجرة بين المسلمين فوق ثلاث (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت تیمی فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے ارشاد فرمایا : دو مسلمانوں کے درمیان تین دن سے زائد قطع تعلقی جائز نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 27016
٢٧٠١٦ - حدثنا ابن عيينة عن داود بن (شابور) (١) عن مجاهد قال: مر النبي ﷺ ⦗١٤١⦘ بقوم (يجرون) (٢) حجرا فقال: " (ما هذه؟) (٣) " قالوا: (حجر الأشداء) (٤) قال: "ألا أخبركم بأشد من هذا [؟ " (قال) (٥): "الذي يكون بينه وبين أخيه] (٦) (الشيء) فيغلب شيطانه فيأتيه فيكلمه" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چند لوگوں کے پاس سے گزرے جو ایک پتھر کھینچ رہے تھے۔ آپ نے پوچھا : یہ کیا ہے ؟ انہوں نے عرض کیا : بہت زیادہ بھاری پتھر ہے ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ سخت چیز کے بارے میں نہ بتلاؤں ؟ وہ یہ ہے کہ دو بھائیوں کے درمیان قطع تعلقی ہو ، پس وہ شیطان پر غالب آجاتا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے پاس آتا ہے اور اس سے بات شروع کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 27017
٢٧٠١٧ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: قال (عبد اللَّه) (١): لا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاثة أيام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زائد تک قطع تعلقی رکھے۔
حدیث نمبر: 27018
٢٧٠١٨ - حدثنا خالد بن مخلد (عن محمد) (١) بن هلال عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاث" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زائد تک قطع تعلقی رکھے۔