کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو رحم کے ثواب کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 26996
٢٦٩٩٦ - (حدثنا) (١) سفيان بن عيينة عن عمرو بن دينار عن أبي قابوس مولى لعبد اللَّه بن عمرو عن عبد اللَّه بن عمرو يبلغ (به) (٢) النبي ﷺ (٣): "الراحمون يرحمهم الرحمن، ارحموا (أهل) (٤) الأرض ⦗١٣٥⦘ يرحمكم من في السماء" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : رحم کرنے والوں پر رحمن بھی رحم فرماتا ہے، تم لوگ زمین میں رہنے والوں پر رحم کھاؤ، آسمان والا بھی تم پر رحم کرے گا۔
حدیث نمبر: 26997
٢٦٩٩٧ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن نافع بن جبير عن جرير قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يرحم اللَّهُ من لا يرحم الناس" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔
حدیث نمبر: 26998
٢٦٩٩٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي (ظبيان) (١) عن جرير قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا يرحم اللَّه من لا يرحم الناس" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔
حدیث نمبر: 26999
٢٦٩٩٩ - حدثنا أبو معاوية (عن الأعمش) (١) عن زيد بن وهب عن جرير عن النبي ﷺ (٢) بمثله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 27000
٢٧٠٠٠ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن (عبيد اللَّه) (١) بن عامر عن عبد اللَّه بن عمرو يرويه قال: "من لم يرحم صغيرنا ويعرف حق كبيرنا فليس منا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے ارشادفرمایا : جو شخص ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور ہمارے بڑوں کا حق نہیں پہچانتا ، پس وہ ہم میں سے نہیں۔
حدیث نمبر: 27001
٢٧٠٠١ - حدثنا غندر عن شعبة عن (منصور عن أبي عثمان مولى المغيرة بن شعبة عن) (١) أبي هريرة قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ الصادق المصدوق أبا القاسم صاحب هذه الحجرة (يقول) (٢): "لا تنزع الرحمة إلا من شقي"، قال: شعبة وجدته مكتوبًا عندي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابو القاسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو کہ صادق و مصدوق ہیں اور اس حجرے والے ہیں کو فرماتے ہوئے سنا : رحمت نہیں چھینی جاتی مگر بدبخت سے، حضرت شعبہ فرماتے ہیں : میں نے اس روایت کو اپنے پاس لکھا ہوا بھی پایا۔
حدیث نمبر: 27002
٢٧٠٠٢ - حدثنا ابن (علية) (١) عن زياد بن (مخراق) (٢) عن معاوية بن قرة عن (أبيه) (٣) أن رجلًا قال للنبي ﷺ: إني لأذبح الشاة (وإني) (٤) أرحمها أو قال: إني لأرحم الشاة إذا ذبحتها فقال: "إن الشاة إن رحمتها رحمك اللَّه مرتين" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا : میں نے بکری کو ذبح کیا ا س حال میں کہ میں نے اس پر بہت رحم کھایا یا یوں عرض کیا : یقینا میں نے بکری پر بہت رحم کھایا جب میں نے اس کو ذبح کیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک اگر تو نے بکری پر رحم کھایا تو اللہ تجھ پر رحم کرے گا ۔ آپ نے دو مرتبہ یہ ارشاد فرمایا۔
حدیث نمبر: 27003
٢٧٠٠٣ - حدثنا وكيع عن قرة بن خالد (السدوسي) (١) عن أبي العلاء بن ⦗١٣٧⦘ عبد اللَّه ابن الشخير [عن أخيه مطرف (بن) (٢) عبد اللَّه بن الشخير] (٣) قال: إن اللَّه (يرحم) (٤) (برحمة) (٥) العصفور.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العلاء بن عبد اللہ بن الشخیر فرماتے ہیں کہ ان کے بھائی حضرت مطرف بن عبد اللہ بن الشخیر نے ارشاد فرمایا : یقینا اللہ رحم کرتا چڑیا پر رحم کرنے سے۔
حدیث نمبر: 27004
٢٧٠٠٤ - حدثنا وكيع وعبد اللَّه بن نمير عن إسماعيل عن قيس عن جرير قال: (قال) (١) رسول اللَّه ﷺ: "لا يَرحم اللَّه من لا يَرحم الناس" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ اس شخص پر رحم نیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔
حدیث نمبر: 27005
٢٧٠٠٥ - حدثنا أبو معاوية قال: أخبرنا الأعمش عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة قال: قال عبد اللَّه: ارحم من في الأرض يرحمك من في السماء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : تو زمین والوں پر رحم کر آسمان والا تجھ پر رحم کرے گا۔
حدیث نمبر: 27006
٢٧٠٠٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن أبيه قال: بلغني أنه مكتوب في التوراة: كما تَرحمون (تُرحمون) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا : بیشک تورات میں لکھا ہوا ہے کہ جیسے تم رحم کرو گے تم پر رحم کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 27007
٢٧٠٠٧ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان عن أسامة بن زيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إنما يرحم اللَّه من عباده الرحماء" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسامہ بن زید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک اللہ اپنے رحم کرنے والے بندوں پر رحم کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 27008
٢٧٠٠٨ - حدثنا وكيع (وعلي بن) (١) هاشم عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن ⦗١٣٨⦘ جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من لا يَرحم لا يُرحم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔