٢٦٩١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن شعر الخنزير يعمل به فكرهاه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ کیا خنزیر کے بالوں کو کسی کام میں لا یا جاسکتا ہے انہوں نے اسے ناپسند قرار دیا۔
٢٦٩١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أبي الحسن عن أبي جعفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر اور حسن نے خنزیر کے بالوں کو موزے میں لگانے کی اجازت دی ہے۔
٢٦٩٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن جرير بن حازم عن ابن سيرين أنه كان لا يلبس خفًا خرز بشعر خنزير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین ایسا موزہ استعمال نہیں کرتے تھے جس میں خنزیر کا بال لگایا گیا ہو۔
٢٦٩٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة عن شيخ (١) قال: سألت أبا عياض عن (شعر) (٢) الخنزير يوضع على جرح الدابة فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
واسط کے ایک بزرگ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عیاض سے سوال کیا کہ کیا خنزیز کے بال کو جانور کے زخم پر رکھ سکتے ہیں انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔