کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات مردہ جانور کی کھال اور ہڈیوں سے کسی قسم کا فائدہ حاصل کرنے کے قائل نہ تھے
حدیث نمبر: 26915
٢٦٩١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن الحكم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن عبد اللَّه (بن) (١) (عكيم) (٢) قال: أتانا كتاب رسول اللَّه ﷺ أن لا تنتفعوا من الميتة بإهاب ولا (عصب) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عکیم فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ مردہ جانور کی کھال اور ہڈیوں سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔
حدیث نمبر: 26916
٢٦٩١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الحكم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن عبد اللَّه بن عكيم قال: أتانا كتاب النبي ﷺ ونحن بجهينة: " (أن) (١) لا تنتفعوا من الميتة بإهاب ولا عصب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عکیم فرماتے ہیں کہ ہم جہینہ میں تھے کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک خط آیاجس میں لکھا تھا کہ مردہ جانور کی کھال اور ہڈیوں سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔
حدیث نمبر: 26917
٢٦٩١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن ابن أبي ليلى عن عبد اللَّه بن (عكيم) (١) قال: أتانا كتاب النبي ﷺ وأنا ⦗١١٠⦘ غلام أن لا تنتفعوا بإهاب (٢) (ميتة) (٣) ولا عصب (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عکیم فرماتے ہیں کہ میں نو عمر لڑکا تھا کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ مردہ جانور کی کھال اور ہڈیوں سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔