حدیث نمبر: 26898
٢٦٨٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن طعمة الجعفري قال: رأيت موسى بن طلحة قد (شد) (١) أسنانه [(بذهب) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طعمہ جعفری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت موسیٰ بن طلحہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے دانتوں پر سونا چڑھا رکھا تھا۔
حدیث نمبر: 26899
٢٦٨٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ثابت بن قيس قال: رأيت نافع بن جبير مربوطة أسنانه] (١) بخُرصان الذهب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے دانتوں پر سونے کے کڑے لگوا رکھے تھے۔
حدیث نمبر: 26900
٢٦٩٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حميد أن الحسن شد أسنانه بذهب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حسن نے دانتوں پر سونا چڑھا رکھا تھا۔
حدیث نمبر: 26901
٢٦٩٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن جعفر بن حيان عن حماد قال: رأيت المغيرة بن عبد اللَّه يربط أسنانه بذهب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ بن عبد اللہ کو دیکھا کہ انہوں نے دانتوں پر سونا لگا رکھا تھا۔ میں نے اس بارے میں ابراہیم سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 26902
٢٦٩٠٢ - قال: فسألت إبراهيم (فقال) (١): لا بأس به (٢).
حدیث نمبر: 26903
٢٦٩٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن جعفر بن (حيان) (١) قال: حدثني (٢) ابن طرفة (بن) (٣) عرفجة أن جده أصيب أنفه يوم الكلاب، فاتخذ أنفًا من (ورق) (٤) فأنتن عليه، (فأمره) (٥) رسول اللَّه ﷺ أن يتخذ أنفًا من ذهب (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طرفہ بن عرفجہ فرماتے ہیں کہ ان کے دادا کی ناک کلاب کی لڑائی میں ضائع ہوگئی تھی انہوں نے چاندی کی ناک بنوائی جو خراب ہوگئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں سونے کی ناک بنوانے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 26904
٢٦٩٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد قال: (حدثنا) (١) حماد قال: رأيت (ثابتًا) (٢) البناني مشدود الأسنان بذهب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ثابت بنانی کو دیکھا انہوں نے دانتوں پر سونا چڑھا رکھا تھا۔