حدیث نمبر: 26870
٢٦٨٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن (عمرو رأى) (١) على رحل ابن عمر قطيفة قيصرانية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو سے روایت ہے۔ کہ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو زین پر قصرانی جھالر والی چادر دیکھی۔
حدیث نمبر: 26871
٢٦٨٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن سعد بن إبراهيم عن سعيد بن المسيب قال: لعن رسول اللَّه ﷺ أو (قال) (١): قبح اللَّه -كل ⦗٩٧⦘ (رحل) (٢) (أحمر) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لعنت کی… یا بُرا کہا …ہر سرخ زین کو۔
حدیث نمبر: 26872
٢٦٨٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن المعرور عن حذيفة أن عمر رأى امرأة على رحلها (سيور) (١) (حمر) (٢) قال: فأمرني أن أقطعها، قال: (قلت) (٣): (إنه) (٤) (خشب) (٥) (فتركها) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے ایک عورت کو دیکھا کہ اس کی زین پر سرخ ریشمی تار والا کپڑا تھا۔ راوی کہتے ہیں ۔ چناچہ آپ نے مجھے اس کا کاٹنے کا حکم دیا۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے عرض کیا۔ یہ لکڑی ہے۔ تو پھر آپ نے اس کو چھوڑ دیا۔
حدیث نمبر: 26873
٢٦٨٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن أشعث عن ابن سيرين أن ابن مسعود استعار دابة فأتي بها (عليها) (١) صفة أرجوان (٢) فنزعها ثم ركب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود نے ایک جانور مستعار منگوایا۔ پس وہ آپ کے پاس لایا گیا تو اس پر سرخ رنگ کا سائبان تھا ۔ آپ نے اس کو اتارا پھر اس سواری پر سوار ہوئے۔
حدیث نمبر: 26874
٢٦٨٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن هارون (١) عن ابن سيرين أن الأشعري أتي بدابة عليها صفة أرجوان فأمر أن تنزع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت اشعری کے پاس ایک جانور لایا گیا جس پر سرخ رنگ کا سائبان تھا۔ چناچہ آپ نے حکم دیا اور وہ اتار دیا گیا۔
حدیث نمبر: 26875
٢٦٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن الوليد بن كثير عن محمد بن (عمرو) (١) (بن) (٢) عطاء عن رجل من بني حارثة عن (رافع) (٣) بن خديج قال: خرجنا مع رسول اللَّه ﷺ فرأى ﷺ (٤) رواحلنا وهي على إبلنا أكسية فيها خيوط (عهن) (٥) حمر، فقال رسول اللَّه ﷺ: "ألا أرى هذه الحمرة قد علتكم"، فقمنا (سراعا) (٦) لقول رسول اللَّه ﷺ: "حتى نفر بعض إبلنا"، قال: فأخذنا الأكسية فنزعناها منها (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رافع بن خدیج سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ باہر نکلے ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے کجاوے دیکھے ہمارے اونٹوں پر ایسی چادریں تھیں جن میں سرخ اون کے دھاگے تھے۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” خبردار میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ سرخی تمہارے اوپر چڑھ رہی ہے۔ “ چناچہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات کی وجہ سے جلدی سے کھڑے ہوگئے ۔ یہاں تک کہ ہم میں سے بعض کے اونٹ بدک گئے۔ راوی کہتے ہیں ۔ پس ہم نے چادروں کو پکڑا اور اتار دیا۔
حدیث نمبر: 26876
٢٦٨٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص (عن أبي إسحاق) (١) عن هبيرة عن علي قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن خاتم الذهب، وعن (الميثرة) (٢) -يعني الحمراء- (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی اور سرخ بچھونے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 26877
٢٦٨٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن (حفص) (١) قال: أخبرنا الماجشون عبد العزيز بن عبد اللَّه عن يعقوب بن عتبة بن المغيرة بن الأخنس قال: ⦗٩٩⦘ رأيت السائب ابن أخت (النمر) (٢) (يركب) (٣) بالميثرة الحمراء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یعقوب بن عتبہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سائب بن اخت تمر کو سرخ بچھونے پر سوار دیکھا۔