حدیث نمبر: 26844
٢٦٨٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن القاسم عن عائشة قالت: (دخل) (١) عليَّ النبي ﷺ وقد استترت بقرام فيه تماثيل، فلما رآه تغير لونه وهتكه بيده، ثم قال: "إن أشد الناس عذابًا يوم القيامة الذين يشبهون بخلق اللَّه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میں نے تصویروں والا ایک پردہ لٹکایا ہوا تھا۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رنگ مبارک متغیر ہوگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اپنے ہاتھ سے پھاڑ دیا اور فرمایا : ” قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب والے وہ لوگ ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کی تخلیق کی مشابہت کرتے ہیں۔ “
حدیث نمبر: 26845
٢٦٨٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية (ووكيع) (١) عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن أشد الناس عذابا يوم القيامة المصورون" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن سب سے سخت عذاب والے تصویریں بنانے والے لوگ ہوں گے۔ “
حدیث نمبر: 26846
٢٦٨٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبيد اللَّه عن (نافع) (١) عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "يعذب المصورون يوم القيامة (و) (٢) يقال: لهم أحيوا ما خلقتم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن تصویریں بنانے والوں کو عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا۔ جو تم نے پیدا کیا ہے اس کو زندہ کرو۔ “
حدیث نمبر: 26847
٢٦٨٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عمارة عن أبي (زرعة) (١) قال: دخلت مع أبي هريرة (دار مروان) (٢) فرأى فيها تصاوير، فقال: سمعت النبي ﷺ يقول: "يقول اللَّه: ومن أظلم ممن ذهب يخلق خلقا كلخلقي فليخلقوا حبة وليخلقوا ذرة وليخلقوا شعيرة"، (٣) قال: "ثم دعا بوضوء فتوضأ" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زرعہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ساتھ مروان کے گھر میں گیا۔ پس انہوں نے گھر میں تصاویر دیکھیں تو فرمایا : میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے سُنا۔ ” اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو میری مخلوق کی طرح مخلوق بنانے چل پڑے ؟ انہیں چاہیے کہ ایک دانہ پیدا کریں اور انہیں چاہیے کہ ایک ذرہ پیدا کریں۔ اور انہیں چاہیے کہ ایک جَو پیدا کریں۔ “ راوی کہتے ہیں ۔ پھر آپ نے وضو کا پانی منگوایا اور وضو فرمایا۔
حدیث نمبر: 26848
٢٦٨٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن ابن أبي ذئب عن عبد الرحمن بن مهران عن (عمير) (١) مولى ابن عباس عن أسامة قال: دخلت مع النبي ﷺ الكعبة، (فرأيت) (٢) في البيت صورة فأمرني فأتيته بدلو من (ماء) (٣)، فجعل يضرب تلك الصورة ويقول: قاتل اللَّه قومًا يصورون ما لا يخلقون (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسامہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ بیت اللہ میں داخل ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ میں تصویر دیکھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا۔ پس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پانی کا ڈول لے کر حاضر ہوا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ پانی ان تصویروں پر مارنا شروع کیا۔ اور فرمایا : ’ ’ اللہ تعالیٰ اس کو قوم کو ہلاک کرے یہ ان کی تصویریں بناتی ہیں جس کو زندہ نہیں کرسکتی۔ “
حدیث نمبر: 26849
٢٦٨٤٩ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا علي بن مسهر عن سعيد عن النضر بن أنس ابن مالك قال: كنت جالسا عند ابن عباس فجعل يفتي ولا يقول قال رسول اللَّه ﷺ (٢) حتى سأله رجل فقال: إني رجل (أصور) (٣) هذه الصور، فقال له ابن عباس: ادنه، (فدنا) (٤) الرجل، فقال ابن عباس: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من صور صورة في الدنيا كلف أن ينفخ فيها الروح يوم القيامة وليس (بنافخ) (٥) " (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نضر بن انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ اور وہ فتویٰ دے رہے تھے۔ (دلیل میں) یہ نہیں کہتے تھے۔ قال رسول اللّٰہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہاں تک کہ ایک آدمی نے آپ سے سوال کیا : میں ایسا آدمی ہوں جو یہ تصاویر بناتا ہوں ؟ تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا۔ قریب ہو جاؤ۔ چناچہ وہ صاحب قریب ہوگئے ۔ پھر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے سُنا ہے۔ ‘” جو شخص دنیا میں کوئی تصویر بنائے گا تو قیامت کے دن اس کو اس تصویر میں روح پھونکنے کا مکلف بنایا جائے گا اور وہ روح نہیں پھونک سکے گا۔ “
حدیث نمبر: 26850
٢٦٨٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سلمة (أبي) (١) بشر عن عكرمة في قوله: ﴿إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ﴾ [الأحزاب: ٥٧]، قال: أصحاب التصاوير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے ارشاد خداوندی ان الذین یوذون اللّٰہ ورسولہ کے بارے میں روایت ہے کہتے ہیں کہ یہ تصویروں والے ہیں۔