کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے تھے اور خضاب نہیں کرتے تھے
حدیث نمبر: 26682
٢٦٦٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن يونس عن الحسن عن (عتي) (١) (التميمي) (٢) قال: رأيت أبي (٣) أبيض الرأس واللحية (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عتی تمیمی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو سفید سر اور سفید داڑھی والا دیکھا۔
حدیث نمبر: 26683
٢٦٦٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي قال: رأيت عليًا أبيض الرأس واللحية قد ملأت ما بين منكبيه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سفید سر اور سفید داڑھی والا دیکھا۔ آپ کی داڑھی نے آپ کے شانوں کو بھرا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 26684
٢٦٦٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا أبو عامر صالح بن رستم قال: حدثنا (حميد) (١) بن هلال قال: حدثني الأحنف بن قيس قال: قدمت المدينة فدخلت مسجدها، فبينا أنا أصلي (إذ) (٢) دخل رجل طويل آدم أبيض اللحية، والرأس محلوق، يشبه بعضه بعضًا (فخرج) (٣) فاتبعته فقلت من هذا قالوا: أبو ذر (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت احنف بن قیس بیان کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں مدینہ منورہ آیا اور مسجد نبوی میں داخل ہوا ۔ پس میں نماز پڑھ رہا تھا کہ اس دوران ایک گندمی رنگ کا لمبا سا آدمی داخل ہوا جس کی داڑھی اور سر کے بال سفید تھے۔ اس نے حلق کیا ہوا تھا اور اس کا بعض بعض کے مشابہ تھا۔ پھر میں باہر آیا اور اس کے پیچھے چل پڑا ۔ میں نے پوچھا۔ یہ کون ہے ؟ لوگوں نے کہا۔ ابو ذر ۔
حدیث نمبر: 26685
٢٦٦٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن المستمر قال: رأيت جابر بن زيد أبيض اللحية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مستمر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید کو سفید داڑھی کی حالت میں دیکھا۔
حدیث نمبر: 26686
٢٦٦٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل عن فطر قال: رأيت مجاهدًا شديد بياض الرأس واللحية، ورأيت سعيد بن جبير أبيض اللحية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فطر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد کو سر اور داڑھی میں شدید سفیدی کی حالت میں دیکھا اور میں نے حضرت سعید بن جبیر کو سفید داڑھی والا دیکھا۔
حدیث نمبر: 26687
٢٦٦٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي إسحاق قال: رأيت عليًا أصلع، أبيض الرأس واللحية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحق سے روایت ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سر اور داڑھی میں سفیدی کی حالت میں اور اصلع (سر کے اگلے یا بیچ کے بال گرے ہوئے) دیکھا۔
حدیث نمبر: 26688
٢٦٦٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن (سدير) (١) (بن) (٢) الصيرفي عن أبيه قال: رأيت عليًا (٣) أبيض الرأس واللحية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سدیر بن صیرفی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سر اور داڑھی میں سفیدی کے ساتھ دیکھا۔
حدیث نمبر: 26689
٢٦٦٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن عبد العزيز بن سليمان (أبي مودود) (١) قال: رأيت السائب بن يزيد أبيض الرأس واللحية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد العزیز بن ابی سلیمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سائب بن یزید کو سفید سر اور سفید داڑھی والا دیکھا۔
حدیث نمبر: 26690
٢٦٦٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن خالد بن أبي عثمان قال: رأيت سعيد بن جبير أبيض اللحية، ورأيت طاوسًا أبيض اللحية.
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت خالد بن ابی عثمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو سفید داڑھی والا دیکھا اور میں نے حضرت طاؤس کو سفید داڑھی والا دیکھا۔
حدیث نمبر: 26691
٢٦٦٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن سليمان عن (حريز) (١) (عن) (٢) عبد اللَّه بن (بسر) (٣) السلمي قال: (أتينا) (٤) ونحن غلمان، فلم ندر عن (أي) (٥) شيء نسأله فقلت له -أو قال له بعضنا-: رسولُ اللَّه ﷺ كان شابًا أو شيخًا؟ قال: ⦗٤٧⦘ كان في عنفقته شعرات بيض (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر، حضرت عبد اللہ بن بسرکے بارے میں روایت کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پاس حاضر ہوئے۔ جبکہ ہم بچے تھے۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ہم ان سے کس چیز کا سوال کریں۔ چناچہ میں نے آپ سے کہا۔ یا ہم میں سے کسی نے آپ سے کہا۔ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نوجوان تھے یا بوڑھے ؟ انہوں نے جواب دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان کے بالوں میں چند بال سفید تھے۔
حدیث نمبر: 26692
٢٦٦٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن زهير (عن) (١) أبي إسحاق (عن) (٢) أبي جحيفة قال: (رأيت) (٣) رسول اللَّه ﷺ هذه منه بيضاء - (يعني) (٤) عنفقته- (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جحیفہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس جگہ … یعنی نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان …میں کچھ سفیدی دیکھی۔