حدیث نمبر: 26652
٢٦٦٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبد الملك قال: سئل عطاء عن الخضاب بالوسمة فقال: هو مما أحدث الناس، قد (رأيت) (١) نفرًا من أصحاب رسول اللَّه ﷺ فما رأيت أحدًا منهم (يختضب بالوسمة) (٢)، ما كانوا يخضبون إلا بالحناء والكتم وهذه الصفرة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عطاء سے وسمہ کے ذریعہ خضاب کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : یہ چیز لوگوں کی ایجاد کردہ چیزوں میں سے ہے۔ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کی ایک جماعت کو دیکھا ہے۔ لیکن میں نے ان میں سے کسی ایک کو بھی وسمہ کے ساتھ خضاب کرتے نہیں دیکھا۔ وہ لوگ صرف مہندی ، کتم اور زرد رنگ سے خضاب کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26653
٢٦٦٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي رباح عن مجاهد أنه (كره) (١) الخضاب بالسواد وقال: أول من خضب (به) (٢) فرعون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رباح، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیاہ خضاب کو ناپسند سمجھتے تھے اور فرماتے تھے۔ یہ خضاب سب سے پہلے فرعون نے کیا تھا۔
حدیث نمبر: 26654
٢٦٦٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن قيس بن مسلم عن مجاهد أنه كره الخضاب بالسواد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن مسلم، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیاہ خضاب کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 26655
٢٦٦٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول أنه كره الخضاب بالوسمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت برد، حضرت مکحول کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ وسمہ کے ساتھ خضاب کرنے کو ناپسند کرتے تھے اور کہتے تھے کہ حضرت ابوبکر نے مہندی اور کتم کا خضاب کیا۔
حدیث نمبر: 26656
٢٦٦٥٦ - وقال: خضب أبو بكر بالحناء والكتم (١).
حدیث نمبر: 26657
٢٦٦٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيدة عن (صاعد) (١) بن مسلم قال: سئل الشعبي عن الخضاب بالوسمة فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صاعد بن مسلم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت شعبی سے وسمہ کے ساتھ خضاب کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انہوں نے اس کو ناپسند کیا۔
حدیث نمبر: 26658
٢٦٦٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ملازم ابن عمرو عن موسى بن نجدة عن جده (يزيد) (١) بن عبد الرحمن قال: سألت أبا هريرة: ما ترى في الخضاب بالوسمة؟ فقال: لا يجد المختضب بها ريح الجنة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن عبد الرحمن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ سے سوال کیا ۔ کہ وسمہ کے ساتھ خضاب کرنے میں آپ کی رائے کیا ہے ؟ تو انہوں نے فرمایا : اس کے ذریعہ خضاب کرنے والا جنت کی بُو بھی نہ پائے گا۔
حدیث نمبر: 26659
٢٦٦٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى (بن) (١) آدم قال: حدثنا حماد بن زيد عن أيوب قال: سمعت سعيد بن جبير وسئل عن الخضاب بالوسمة (٢) فقال: يكسو اللَّه العبد في وجهه النور، ثم يطفئه بالسواد.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جببر کو سُنا ۔ جبکہ ان سے وسمہ کے ذریعہ خضاب کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ انہوں نے فرمایا۔ کہ اللہ تعالیٰ بندے کے چہرہ پر نور (کا لباس) پہناتے ہیں اور بندہ پھر اس نور کو سیاہی سے بجھاتا ہے۔
حدیث نمبر: 26660
٢٦٦٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن يمان عن عبد الملك عن عطاء في الخضاب بالوسمة (قال) (١): (هو) (٢) محدث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک، حضرت عطاء سے ، و سمہ کے ذریعہ خضاب کرنے کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : یہ من گھڑت چیز ہے۔