حدیث نمبر: 26615
٢٦٦١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن حبيب عن (سعيد) (١) ابن (جبير) (٢) وعن أشعث عن الحسن (قالا) (٣)، البس الثعالب ولا (تصل) (٤) فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر، حضرت اشعث، اور حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ دونوں فرماتے ہیں۔ تم لومڑیوں (سے تیار ملبوس) کو پہنو۔ لیکن اس میں نماز نہ پڑھو۔
حدیث نمبر: 26616
٢٦٦١٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) سفيان عن (سدير) (٢) ⦗٣٢⦘ عن أبي جعفر قال: كان لعلي بن حسين (سبنجونة) (٣) ثعالب] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین کے پاس لومڑیوں کی کھال کا بنا لباس تھا۔
حدیث نمبر: 26617
٢٦٦١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) أسامة عن الأجلح قال: رأيت على (الضحاك) (٢) قلنسوة ثعالب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اجلح سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک پر لومڑیوں (کی کھال سے بنا) ٹوپا دیکھا۔
حدیث نمبر: 26618
٢٦٦١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) فضيل عن يزيد قال: رأيت على إبراهيم قلنسوة مكفوفة (بثعالب) (٢) أو سمور.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم پر ایسی ٹوپی دیکھی جس کے کناروں میں لومڑیوں یا نیولے (کی کھال) کا کنارہ تھا۔