حدیث نمبر: 26568
٢٦٥٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مساور عن جعفر بن عمرو بن حريث عن (أبيه) (١) أن النبي ﷺ خطب وعليه عمامة سوداء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن عمرو بن حریث، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا اور آپ نے سیاہ عمامہ پہنا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 26569
٢٦٥٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن ثابت بن عبيد عن أبي جعفر الأنصاري قال: رأيت على علي عمامة سوداء يوم قتل عثمان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر انصاری سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جس دن حضرت عثمان قتل ہوئے اس دن میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر سیاہ عمامہ دیکھا۔
حدیث نمبر: 26570
٢٦٥٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) حماد بن سلمة عن أبي الزبير عن جابر أن النبي ﷺ دخل مكة وعليه عمامة سوداء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سیاہ عمامہ تھا۔
حدیث نمبر: 26571
٢٦٥٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) أبو العنبس عمرو بن (مروان) (٢) عن أبيه قال: رأيت على علي عمامة سوداء قد أرخى طرفها من خلفه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مروان، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر سیاہ رنگ عمامہ دیکھا ۔ آپ نے اس کا کنارہ اپنے پیچھے گرایا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 26572
٢٦٥٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان (عن) (١) أبي الفضل عن الحسن قال: كانت عمامة النبي ﷺ سوداء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عمامہ مبارک سیاہ رنگ کا تھا۔
حدیث نمبر: 26573
٢٦٥٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سلمة بن وردان قال: رأيت على أنس عمامة سوداء، على غير قلنسوة، (وقد) (٢) أرخاها من خلفه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن وردان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس پر بغیر ٹوپی کے سیاہ عمامہ دیکھا۔ آپ نے اس کو پیچھے لٹکایا ہو اتھا۔
حدیث نمبر: 26574
٢٦٥٧٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (عاصم) (١) بن محمد عن أبيه قال: رأيت ابن الزبير اعتم بعمامة سوادء قد أرخاها من خلفه] (٢) نحوًا من ذراع (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم بن محمد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو دیکھا کہ آپ نے سیاہ رنگ کا عمامہ باندھا ہو اتھا۔ اور اس کو ایک ہاتھ کی مقدار اپنے پیچھے چھوڑا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 26575
٢٦٥٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عثمان بن أبي هند قال: رأيت على أبي (عبيدة) (١) عمامة سوداء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن ابن ہند سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
حدیث نمبر: 26576
٢٦٥٧٦ - حدثنا (أبو بكر قال: حدثنا) (١) غندر عن شعبة عن سماك عن ملحان ابن ثروان، قال: رأيت على عمار عمامة سوداء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ملحان بن ثروان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمار پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
حدیث نمبر: 26577
٢٦٥٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا دينار (أبو) (١) (عمر) (٢) قال: رأيت على الحسن عمامة سوداء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمر دینار سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حسن پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
حدیث نمبر: 26578
٢٦٥٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الحسن بن صالح عن جابر قال: أخبرني من رأى عليًا قد اعتم بعمامة سوداء قد أرخاها من بين يديه ومن خلفه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس آدمی نے یہ بات بتائی ہے جس نے (خود) حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سیاہ رنگ کا عمامہ باندھے ہوئے دیکھا۔ آپ نے وہ عمامہ اپنے آگے اور اپنے پیچھے لٹکایا ہوا تھا۔
حدیث نمبر: 26579
٢٦٥٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مالك بن مغول عن أبي صخرة قال: رأيت على عبد الرحمن (بن يزيد) (١) (عصابة) (٢) سوداء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صخرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن یزید پر سیاہ رنگ کی پٹی دیکھی۔
حدیث نمبر: 26580
٢٦٥٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن يعقوب عن جعفر عن سعيد بن جبير قال: كانت عمامة جبريل يوم غرق فرعون سوداء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جس دن فرعون غرق ہوا اس دن حضرت جبرائیل کی پگڑی سیاہ رنگ کی تھی۔
حدیث نمبر: 26581
٢٦٥٨١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن عبد الواحد بن أيمن قال: رأيت على ابن الحنفية عمامة سوداء] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الواحد بن ایمن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن الحنفیہ پر سیاہ عمامہ دیکھا۔
حدیث نمبر: 26582
٢٦٥٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا البكراوي عن (أبي) (١) عيسى عن أبيه زياد قال: قدم شيخ يقال له: سالم قال: رأيت على أبي الدرداء عمامة سوداء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک شیخ تشریف لائے جن کو سالم کہا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا میں نے حضرت ابو الدرداء پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 26583
٢٦٥٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن إسماعيل بن أبي خالد) (١) قال: رأيت على الأسود عمامة (سوداء) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابی خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
حدیث نمبر: 26584
٢٦٥٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا [(عبيد اللَّه) (١) قال: (حدثنا) (٢) موسى ابن] (٣) عبيدة عن (عبد اللَّه) (٤) بن دينار عن ابن عمر أن النبي ﷺ (٥) دخل مكة يوم الفتح وعليه (شقة) (٦) سوداء (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں یوم الفتح کو داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سیاہ رنگ کا کپڑا تھا۔
حدیث نمبر: 26585
٢٦٥٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا شريك ⦗٢٥⦘ قال: حدثنا (حزن) (١) الخثعمي قال: رأيت على البراء عمامة سوداء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حزن خثعمی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرات براء پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
حدیث نمبر: 26586
٢٦٥٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن شريك (عن) (١) مخارق عن عطاء قال: رأيت [على عبد الرحمن بن عوف عمامة سوداء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن عوف پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
حدیث نمبر: 26587
٢٦٥٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معن) (١) عن حسين (بن) (٢) يونس (٣) قال: رأيت] (٤) على واثلة عمامة سوداء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسین بن یونس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت واثلہ پر سیاہ رنگ کا عمامہ دیکھا۔
حدیث نمبر: 26588
٢٦٥٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شاذان قال: (حدثنا) (١) شريك عن عاصم (عن) (٢) أبي رزين قال: خطبنا (الحسن) (٣) بن علي يوم الجمعة وعليه ⦗٢٦⦘ عمامة سوداء (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رزین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں جمعہ کے دن خطبہ دیا اور آپ پر سیاہ رنگ کا عمامہ تھا۔
حدیث نمبر: 26589
٢٦٥٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن سليمان بن المغيرة قال: رأيت (أبا) (١) نضرة، وعليه عمامة سوداء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن مغیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو نضرہ کو دیکھا اور ان پر سیاہ عمامہ تھا۔