حدیث نمبر: 26532
٢٦٥٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع عن) (١) مسعر عن إبراهيم بن محمد ابن المنتشر قال: كان مسروق (يلبس) (٢) الكتان تحت (القطن) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن محمد بن منتشر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت مسروق اونی کپڑے کے نیچے سوتی کپڑا پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26533
٢٦٥٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن قرة (بن) (١) خالد قال: قلت لابن سيرين: ما كان لباس أبي هريرة؟ (قال) (٢): مثل ثوبي هذين، وعليه ثوبان (٣) ⦗١٣⦘ (كتان) (٤) (ممشقان) (٥)، فتمخط (مرة) (٦) فقال: بخ بخ (يتمخط) (٧) أبو هريرة في الكتان (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قرہ بن خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے پوچھا۔ حضرت ابوہریرہ کا لباس کیا ہوتا تھا ؟ ابن سیرین نے فرمایا : میرے ا ان دو کپڑوں کی طرح۔ اور ان پر (اس وقت) دو گیرو رنگ کے سوتی کپڑے تھے۔ پس ایک مرتبہ حضرت ابوہریرہ نے تھوک پھینکا پھر فرمایا : واہ ، واہ، ابوہریرہ تو سوتی کپڑے میں تھوکتا ہے۔