حدیث نمبر: 26473
٢٦٤٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن مسعر عن عثمان [بن المغيرة عن علي بن ربيعة قال: رأيت عليًا يتزر فرأيت عليه (تبانًا) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ربیعہ سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ازار باندھتے دیکھا۔ پس میں نے ان (کے جسم) پر جان گیا دیکھا۔
حدیث نمبر: 26474
٢٦٤٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن يحيى بن سعيد عن القاسم] (١) قال: كانت عائشة إذا خرجت حاجة أو معتمرة (أخرجت) (٢) معها عبيدها يرحلون ⦗٥٣٨⦘ هودجها فكانوا (يشعرون) (٣) بأرجلهم إلى بطن البغلة، فأمرتهم أن يلبسوا التبابين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جب حج یا عمر ہ کی نیت سے نکلتی تھیں تو اپنے ساتھ اپنے غلام بھی اپنے کجاوہ کو چلانے کے لئے لے جاتی تھیں۔ چناچہ وہ غلام اپنے پاؤں کے ذریعہ خچر کے پیٹ کو ایڑی مارتے۔ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان کو حکم دیا کہ وہ جانگیے پہنا کریں۔
حدیث نمبر: 26475
٢٦٤٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن أميّ) (١) عن أبي الهيثم قال: قال سلمان: نعم الثوب التبان (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الہیثم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جان گیا بہترین کپڑا ہے۔
حدیث نمبر: 26476
٢٦٤٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط عن العلاء (عن أبيه) (١) قال: (رئي) (٢) على عمار بن ياسر (تبان) (٣) وهو بعرفات (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علاء بن حبیب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمار بن یاسر پر جان گیا دیکھا گیا جب کہ وہ عرفات میں تھے۔
حدیث نمبر: 26477
٢٦٤٧٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح قال: كان أبي يلبس تبانًا تحت الإزار] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی نجیح سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میرے والد ازار کے نیچے جان گیا پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26478
٢٦٤٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش قال: رأيت أبا صادق (يتزر) (١) فرأيت تحت إزاره تبانًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو صادق کو ازار پہنتے دیکھا ۔ تو میں نے آپ کے ازار کے نیچے جان گیا دیکھا۔
حدیث نمبر: 26479
٢٦٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن طلحة بن يحيى قال: رأيت على عَليّ بن رَبيعة (الوالبي) (١) تبانًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ بن یحییٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ربیعہ والبی پر جان گیا دیکھا۔ راوی کہتے ہیں ۔ شیخ یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ جان گیا پہنا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26480
٢٦٤٨٠ - قال: كان الشيخ، يعني عليًا يلبسه (١).
حدیث نمبر: 26481
٢٦٤٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة (عن) (١) عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه عن عائشة أنها كانت تأمر غلمانها بلبس التبابين وهم محرمون (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن قاسم، اپنے والد سے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے غلاموں کو ۔ جبکہ وہ غلام حالت احرام میں ہوتے تھے۔ جانگیے پہننے کا حکم دیا کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 26482
٢٦٤٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن ثابت عن أنس قال: كان أبو موسى إذا نام لبس تبانًا مخافة أن تبدو عورته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ جب سونے لگتے تو آپ اس ڈر سے کہ آپ کا ستر ظاہر نہ ہوجائے۔ آپ جان گیا پہنا کرتے تھے۔