٢٦٤٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن سعيد قال: رأيت على علي بن (الحسين) (١) قلنسوة بيضاء (مُضرّية) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سعید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین پر ایک سفید رنگ کی دو تہہ والی بڑی ٹوپی دیکھی۔
٢٦٤٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) معاوية عن هشام قال: رأيت على ⦗٥٣٧⦘ ابن الزبير قلنسوة لها (رفٌّ) (٢)، كان يستظل بها إذا طاف بالبيت (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر پر ایک ایسی ٹوپی دیکھی جس کا چھتا بھی تھا۔ جب آپ بیت اللہ کا طواف کرتے تھے تو اس کے چھتے کے ذریعہ دھوپ سے بچاؤ کرتے تھے۔
٢٦٤٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد قال: رأيت على إبراهيم قلنسوة مكفوفة بثعالب (أو) (١) سمور.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم پر ایک ایسی بڑی ٹوپی دیکھی جس کے اطراف میں لومڑی یا نیولے کی کھال سے پیوند کاری تھی۔
٢٦٤٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن الأجلح قال: رأيت على الضحاك قلنسوة ثعالب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اجلح سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک پر لومڑی کی (کھال سے بنی) ٹوپی تھی۔
٢٦٤٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن أبي عروبة عن أشعث عن أبيه أن أبا موسى خرج من الخلاء وعليه قلنسوة فمسح عليها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ ، قضاء حاجت سے فارغ ہو کر باہر آئے ، آپ (کے سر) پر ایک بڑی ٹوپی تھی چناچہ آپ نے اس پر مسح کیا۔