حدیث نمبر: 26465
٢٦٤٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن محمد بن أبي يحيى قال: حدثني أبو العلاء قال: رأيت عليًا يأتزر فوق السرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العلاء بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ناف کے اوپر ازار باندھتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 26466
٢٦٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن قدامة بن موسى عن أبيه قال: صليت إلى جنب ابن عمر وقد (ائتزر) (١) فوق السرة، فجذبه حتى جعله أسفل منها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قدامہ بن موسی، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں نماز پڑھی۔ میں نے ناف کے اوپر ازار باندھ رکھا تھا۔ پس انہوں نے اس کو کھینچا یہاں تک کہ آپ نے اس کو ناف کے نیچے کردیا۔
حدیث نمبر: 26467
٢٦٤٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن الحسن وابن سيرين أنهما (كانا) (١) يأتزران إلى أسفل من السرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، حسن اور حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات ناف سے نیچے ازار باندھا کرتے تھے۔