حدیث نمبر: 26460
٢٦٤٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم (بن) (١) إسماعيل عن جعفر ⦗٥٣٤⦘ (عن) (٢) علي قال: ابتاع علي (قميصًا) (٣) سنبلانيا (بأربعة) (٤) دراهم، (فدعا) (٥) الخياط، فمد كم القميص، وأمره أن يقطع ما (٦) خلف أصابعه (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک خوب لمبی قمیص چار درہم میں خریدی۔ اور آپ نے درزی کو بلایا پھر آپ نے قمیص کی آستین کو کھینچا اور درزی کو حکم دیا کہ جو حصہ آپ کی انگلیوں سے آگے ہے اس کو کاٹ دے۔
حدیث نمبر: 26461
٢٦٤٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: أخبرنا سعيد الجريري عن أبي عثمان النهدي أن عمر بن الخطاب دعا (بشفرة) (١) ليقطع كم قميص عتبة (بن) (٢) (فرقد) (٣) من أطراف أصابعه، وكان عليه قميص سنبلاني (وقال) (٤): أنا (أكفيكه) (٥) يا أمير المؤمنين إني أستحي أن تقطعه عند الناس، فتركه (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان نہدی سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے استرا منگوایا تاکہ آپ عقبہ بن فرقد کی قمیص کی آستین کو ان کی انگلیوں سے کاٹ دیں۔ ان صاحب نے خوب لمبی قمص پہن رکھی تھی۔ اس پر عقبہ نے کہا۔ اے امیر المؤمنین ! میں یہ کام آپ کے بجائے میں خود ہی کرلوں گا۔ مجھے اس بات سے حیا آتی ہے کہ آپ اس کو لوگوں کے سامنے کاٹیں ۔ اس پر حضرت عمر نے اس کو چھوڑ دیا۔
حدیث نمبر: 26462
٢٦٤٦٢ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن عبد اللَّه بن أبي الهذيل قال: رأيت عليًا عليه قميص (مدري) (٢) أو (رازقي) (٣)، إذا ⦗٥٣٥⦘ أرسله (بلغ) (٤) (نصف) (٥) ساقيه، وإذا (مده) (٦) لم يجاوز (ظفريه) (٧) (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابو الہذیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر ایک پتلی سی قمیص دیکھی۔ جب آپ اس کو چھوڑتے تو یہ آپ کی نصف پنڈلی تک پہنچتی اور جب آپ اس کو کھینچتے تو یہ آپ کے ناخنوں سے متجاوز نہ ہوتی۔
حدیث نمبر: 26463
٢٦٤٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي البختري قال: رأيت أنس بن مالك وكم قميصه إلى الرصغ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو البختری سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کی قمیص کی آستین کلائی تک پہنچتی تھی۔
حدیث نمبر: 26464
٢٦٤٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (١) موسى (٢) المعلم عن بديل (٣) العقيلي قال: كان كم النبي ﷺ إلى الرصغ (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بدیل عقیلی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آستن۔ رصغ تک تھی۔