کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات غیر مزکّٰی موزے اور جوتے پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے
حدیث نمبر: 26449
٢٦٤٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن أيوب (عن) (١) محمد عن (أسير) (٢) بن جابر كان يكره الخفاف والنعال التي لم تذك (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
محمد، حضرت اسیر بن جابر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ ایسے موزوں اور جوتوں کے پہننے کو ناپسند کرتے تھے جن کو صاف نہ کیا گیا ہو۔
حدیث نمبر: 26450
٢٦٤٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الثقفي عن أيوب عن محمد أن عائشة كانت تكره الفراء التي لم (تذك) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
محمد سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ایسے چمڑا لگے ہوئے لباس کو ناپسند کرتی تھیں جس کو صاف نہ کیا گیا ہو۔
حدیث نمبر: 26451
٢٦٤٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن أشعث عن محمد قال: ⦗٥٣٢⦘ كان ممن يكره الصلاة فيما لم (يذك) (١): عمر وابن عمر وعمران بن حصين وعائشة (وأسير) (٢) بن جابر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
محمد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو لوگ صاف نہ کئے ہوئے چمڑے میں نماز کو مکروہ سمجھتے تھے ان میں حضرت عمر ، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ، حضرات عمران بن حصن ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت اسیر بن جابر شامل ہیں۔