کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: عورتوں کے لئے قباطی (مقامِ قبط کی طرف منسوب) لباس کے پہننے کا بیان
حدیث نمبر: 26401
٢٦٤٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أيوب عن أبي يزيد (المدني) (١) قال: كان عمر ينهى النساء عن لبس القباطي فقالوا: إنه لا يشف، فقال: إلا يشف فإنه يصف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو یزید مزنی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر عورتوں کو قباطی کپڑے پہننے سے منع کیا کرتے تھے۔ لوگوں نے کہا وہ کپڑا چھنا ہوا تو نہیں ہوتا (یعنی بہت باریک نہیں ہوتا) آپ نے فرمایا : اگر چہ چھنا ہوا تو نہیں ہوتا مگر وہ (اعضاء کی ساخت کو) بیان کرتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26401
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26401، ترقيم محمد عوامة 25288)
حدیث نمبر: 26402
٢٦٤٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح قال عمر: لا تلبسوا نساءكم القباطي فإنه إلا يشف يصف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے فرمایا : تم لوگ اپنی عورتوں کو قباطی کپڑے نہ پہناؤ کیونکہ وہ اگرچہ زیادہ باریک تو نہیں ہوتا مگر (اعضاء کی ساخت کو) بیان کرتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26402
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26402، ترقيم محمد عوامة 25289)
حدیث نمبر: 26403
٢٦٤٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن عكرمة عن ابن عباس أنه كان يكره (للنساء) (١) لبس القباطي، (وقال) (٢): (إنه) (٣) (إلا) (٤) يشف يصف (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ عورتوں کے لئے قباطی کپڑا پہننے کو ناپسند کرتے تھے۔ اور فرماتے تھے یہ کپڑا اگرچہ بہت زیادہ باریک نہیں ہوتا مگر (اعضاء کی ساخت کو) بیان کرتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26403
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف أشعث.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26403، ترقيم محمد عوامة 25290)
حدیث نمبر: 26404
٢٦٤٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن وردان (١) عن نافع قال: كسا ابن عمر (مولى له) (٢) يومًا من قباطي مصر، فانطلق به فبعث ابن عمر فدعاه فقال: ما ⦗٥١٨⦘ تريد أن تصنع؟ فقال: أريد أن أجعله درعا (لصاحبتي) (٣) فقال ابن عمر: إن (لم) (٤) يكن يشف فإنه يصف (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رافع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک دن اپنے آزاد کردہ غلام کو مصر کا قباطی کپڑا پہنایا چناچہ وہ اس کو لے کر چل دیا۔ پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کی طرف کسی کو بھیجا اور اس کو بلایا۔ اور پوچھا تم کیا بنانا چاہتے ہو ؟ اس نے کہا۔ مں (اس کپڑے سے) اپنی بیوی کی قمیص بنانا چاہتا ہوں۔ ا س پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : اگرچہ یہ کپڑا بہت باریک نہیں ہے لیکن یہ (اعضاء کی بناوٹ کو) واضح کرتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب اللباس / حدیث: 26404
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26404، ترقيم محمد عوامة 25291)