حدیث نمبر: 26199
٢٦١٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن عطاء أنه كان يكره لحوم الجلالة وألبانها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، حضرت عطاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت اور ان کے دودھ کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 26200
٢٦٢٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن مجاهد أن نبي اللَّه ﷺ نهى عن لحوم الجلالة وألبانها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گندگی کھانے والے جانوروں کے گوشت اور ان کے دودھ سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 26201
٢٦٢٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة قال: (حدثنا) (١) مغيرة بن مسلم عن أبي الزبير عن جابر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الجلالة أن يؤكل لحمها (أو) (٢) يشرب لبنها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا کہ گندگی کھانے والے جانور کا گوشت کھایا جائے یا اس کا دودھ پیا جائے۔
حدیث نمبر: 26202
٢٦٢٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سليم عن ابن جريج قال: كان عطاء لا يرى بالجلالة بأسًا: أن يحج عليها، وتؤكل إذا كان أكثر علفها (غير) (١) (الجلة) (٢)، (وإن كان أكثر علفها الجلة فإنه يكرهها) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عطاء گندگی کھانے والے جانور کے بارے میں کوئی حرج نہیں محسوس کرتے تھے کہ اس پر حج کیا جائے اور جب اس کا اکثر چارہ غیر گندگی ہو تو اس کو کھایا جائے اور اگر اس کا اکثر چارہ گندگی ہو تو پھر آپ نے اس کو ناپسند فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 26203
٢٦٢٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن قال: كان لا يرى بأكلها بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت عمرو، حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ گندگی کھانے والے جانور کے کھانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 26204
٢٦٢٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (يحيى) (١) بن يمان عن عثمان بن الأسود عن عكرمة بن خالد قال: نهي عن ألبان الجلالة ولحومها وأن يحج عليها وأن يعتمر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ بن خالد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ گندگی کھانے والے جانور کے گوشت اور دودھ سے منع کیا گیا ہے اور اس بات سے بھی منع کیا گیا ہے کہ اس پر حج یا عمرہ کیا جائے۔
حدیث نمبر: 26205
٢٦٢٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن ميمون عن نافع عن ابن عمر أنه كان يحبس الدجاجة الجلالة (ثلاثًا) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ گندگی کھانے والی مرغی کو (ذبح سے پہلے) تین دن بند رکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 26206
٢٦٢٠٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن عكرمة قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن لبن الشاة الجلالة] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گندگی کھانے والی بکری کے دودھ سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 26207
٢٦٢٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (ابن) (١) أبي نجيح عن مجاهد قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن لحم الشاة الجلالة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گندگی کھانے والی بکری کے گوشت سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 26208
٢٦٢٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم (بن) (١) مهاجر عن مجاهد قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن ألبان الجلالة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گندگی خور جانور کے دودھ سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 26209
٢٦٢٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (ابن) (١) أبي رواد عن نافع عن ابن عمر أنه كان عنده إبل جلالة فأصدرها إلى (الحمى) (٢)، (ثم) (٣) ردها فحمل عليها (الرواحل) (٤) (إلى) (٥) مكة (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایک گندگی خور اونٹ تھا چناچہ آپ نے اس کو چراگاہ کی طرف بھیج دیا پھر آپ نے اس کو (کچھ دن بعد) واپس کیا اور پھر آپ نے اس پر مسافروں کا سامان لاد کر مکہ کی طرف روانہ کیا۔