حدیث نمبر: 26171
٢٦١٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن (سعد) (١) بن إسحاق عن زينب (زوجة) (٢) أبي سعيد قالت: كان أبو سعيد يرانا ونحن نأكل الجراد فلا ينهانا، ولا يأكله، فلا (ندري) (٣) تقذرا منه (أو) (٤) يكرهه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید کی بیوی، حضرت زینب سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ حضرت ابو سعید ہمیں دیکھتے تھے جبکہ ہم ٹڈی کھا رہے ہوتے تھے، پس آپ ہمیں منع کرتے تھے اور نہ خود اس کو کھاتے تھے ۔ لیکن مجھے یہ بات معلوم نہیں ہے کہ آپ کا یہ عمل اس سے گھن کھانے کی وجہ سے تھا یا آپ اس کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26172
٢٦١٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن عثمان بن حكيم عن سعيد بن (مرجانة) (١) قال: كان ابن عمر لا يأكل الجراد، قلت: ما يمنعك (من) (٢) أكله؟ ⦗٤٦٠⦘ قال: (٣) (استصغروه) (٤) (٥)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مرجانہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ، ٹڈی نہیں کھایا کرتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے پوچھا، آپ کو اس کے کھانے سے کیا چیز مانع ہے ؟ انہوں نے فرمایا : مجھے اس سے گھن آتی ہے۔
حدیث نمبر: 26173
٢٦١٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غنذر عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم عن علقمة أنه كان لا يأكل الجراد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم، حضرت علقمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ٹڈی نہیں کھایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 26174
٢٦١٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جعفر بن عون عن هشام (بن) (١) سعد عن نافع عن ابن عمر أنه كان لا يأكل الجراد (يتقذره) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ ٹڈی کو بوجہ گھن محسوس کرنے کے نہیں کھاتے تھے۔
حدیث نمبر: 26175
٢٦١٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن التيمي عن أبي عثمان أن رسول اللَّه ﷺ سئل عن الجراد فقال: " (أكبر) (١) جنود اللَّه، لا، آكله ولا أنهي عنه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ٹڈی کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کے لشکروں میں سے سب سے کثرت والی ہے، میں اس کو کھاتا ہوں اور نہ اس سے منع کرتا ہوں۔ “
حدیث نمبر: 26176
٢٦١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن كعب قال: الجراد نثرة حوت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ٹڈی، مچھلی کی چھینک (کی پیداوار) ہے۔
حدیث نمبر: 26177
٢٦١٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن أبيه قال: هو نثر حوت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ یہ مچھلی کی چھینک ہے۔