حدیث نمبر: 25770
٢٥٧٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام (بن) (١) عروة عن (أبيه) (٢) عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه ﷺ يحب العسل ويحب الحلوى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہد محبوب تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میٹھا محبوب تھا۔
حدیث نمبر: 25771
٢٥٧٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن يونس عن الزهري (قال) (١): كان أحب الشراب إلى رسول اللَّه ﷺ الحلو البارد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب ٹھنڈا اور میٹھا مشروب تھا۔
حدیث نمبر: 25772
٢٥٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شريك عن علي بن سليم قال: سمعت أنسا يقول: إني لأشرب الطلاء الحلو العارض (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن سلیم سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو فرماتے سُنا۔ میں خوب میٹھی طلاء نوش کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 25773
٢٥٧٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان [عن ابن جريج أن النبي ﷺ سئل (١): أي الشراب أحب إليك؟ قال: (الحلو) (٢) البارد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا۔ آپ کو کون سا مشروب سب سے زیادہ محبوب ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ٹھنڈا میٹھا “۔
حدیث نمبر: 25774
٢٥٧٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان] (١) عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر أنه كان يُنْقع له الزبيب في قربة عشية فيشربه غدوة، وينقع (له) (٢) غدوة (فيشربه) (٣) عشية (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن دینار، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے لئے شام کے وقت ایک مشکیزہ میں کشمش کی نبیذ تیار کی جاتی تھی جس کو وہ صبح کے وقت نوش فرماتے تھے۔ اور (اسی طرح) صبح کے وقت آپ کے لئے نبیذ تیار کی جاتی تھی جس کو آپ شام کے وقت نوش فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 25775
٢٥٧٧٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أم غراب عن (بنانة) (١) قالت: كنت أنقع لعثمان الزبيب عشاء فيشرب منه ويأكل منه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بنانہ سے روایت ہے ۔ وہ کہتی ہیں کہ میں حضرت عثمان کے لئے شام کے وقت کشمش کی نبیذ تیار کرتی تھی۔ چناچہ آپ اس کو کھاتے بھی تھے اور پیتے بھی تھے۔
حدیث نمبر: 25776
٢٥٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن محمد بن علي وعامر وعطاء قالوا: لا بأس أن ينقع الزبيب، غدوة، ويشرب عشية] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر، حضرت محمد بن علی، حضرت عامر اور حضرت عطاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ تینوں حضرات فرماتے ہیں ۔ اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ صبح کے وقت کشمش کی نبیذ بنائی جائے اور شام کے وقت نوش کرلی جائے۔
حدیث نمبر: 25777
٢٥٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا بأس (بنقيع) (١) الزبيب.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں ۔ کشمش کی نبیذ میں کوئی حرج نہیں ہے۔ حضرت سفیان کہتے ہیں۔ جب تک یہ نبیذ جوش نہ مارے۔
حدیث نمبر: 25778
٢٥٧٧٨ - قال سفيان: ما لم يغل.
حدیث نمبر: 25779
٢٥٧٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سلام بن مسكين عن الحسن قال: لا بأس بنبيذ الزبيب.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ کشمش کی نبیذ میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 25780
٢٥٧٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن (مالك) (١) عن الضحاك قال مرة: (عن) (٢) ابن عباس، قال: إنما النبيذ الذي إذا بلغ فسد، وأما ما ازداد على طول الترك جودة فلا خير فيه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں ۔ نبیذ وہی ہے جو زیادہ پڑی رہنے سے خراب ہوجائے ۔ اور جو مشروب بھی زیادہ دیر رہنے سے زیادہ بہترہو جائے تو اس میں بھی کوئی خیر نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 25781
٢٥٧٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل يقال له: عيسى عن عمر بن عبد العزيز مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز سے بھی ایسی ہی روایت منقول ہے۔