حدیث نمبر: 25741
٢٥٧٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عبد الكريم عن [عكرمة عن] (١) ابن عباس أن النبي ﷺ نهى أن يتنفس في الإناء وأن ينفخ فيه (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برتن میں سانس لینے سے اور برتن میں پھونک مارنے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 25742
٢٥٧٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن عبد اللَّه بن أبي قتادة عن (أبيه) (١) أن رسول اللَّه ﷺ قال: "إذا شرب أحدكم فلا يتنفس في الإناء" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن ابی قتادہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی پانی پیے تو وہ برتن میں سانس نہ لے۔ “
حدیث نمبر: 25743
٢٥٧٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد عن عكرمة أنه كان يكره أن يتنفس في الإناء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ برتن کے اندر سانس لینے کو ناپسند سمجھتے تھے۔