حدیث نمبر: 25733
٢٥٧٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين (بن) (١) علي عن زائدة عن إبراهيم ابن مهاجر (عن مجاهد) (٢) عن ابن عمر وابن عباس قالا: كان يكره أن يشرب (من) (٣) ثلمة القدح أو من عند أذن القدح (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں۔ پیالے کی ٹوٹی ہوئی جگہ سے پینے کو یا پیالہ کی ڈنڈی کے پاس سے پینے کو ناپسند سمجھا جاتا تھا۔
حدیث نمبر: 25734
٢٥٧٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن يشرب من الثلمة تكون في الإناء، أو يشرب من قبل أذنه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ پہلے حضرات اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے کہ برتن میں ٹوٹی ہوئی جگہ سے پیا جائے یا برتن کی ڈنڈی کے پاس سے پیا جائے۔
حدیث نمبر: 25735
٢٥٧٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن إبراهيم (بن) (١) مهاجر عن مجاهد أنه كان (يكره) (٢) أن يشرب مما يلي عروة القدح أو الثلمة تكون فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن مہاجر، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ پیالہ کی ڈنڈی کے ساتھ سے پیا جائے یا برتن میں موجود ٹوٹے ہوئے مقام سے پیا جائے۔