کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات چاندی چڑھے ہوئے برتن میں پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 25723
٢٥٧٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان لا يشرب من قدح فيه حلقة فضة ولا ضبة فضة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ایسے پیالہ میں پانی نہیں پیتے تھے جس میں چاندی کا کڑا ہوتا یا چاندی کا ٹکڑا ہوتا۔
حدیث نمبر: 25724
٢٥٧٢٤ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا) (١) وكيع عن معمر عن أبي جعفر عن علي بن حسين (أنه) (٢) أتي بقدح مفضض (فكره) (٣) أن يشرب فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر، حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایک چاندی چڑھا ہوا پیالہ لایا گیا تو انہوں نے اس میں پینے کو ناپسند سمجھا۔
حدیث نمبر: 25725
٢٥٧٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما كرها أن يضبب القدح بذهب أو فضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام، حسن اور محمد دونوں کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے کہ پا، لہ پر سونا یا چاندی چڑھایا جائے۔
حدیث نمبر: 25726
٢٥٧٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن نمير عن عبد الملك عن عطاء أنه كان يكره أن يشرب في قدح فيه فضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک ، حضرت عطاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ایسے پیالہ میں پینے کو ناپسند سمجھتے تھے جس میں چاندی ہو۔
حدیث نمبر: 25727
٢٥٧٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن داود بن قيس قال: أتيت المطلب ابن عبد اللَّه بن حنطب بقدح مفضض فلم يشرب فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داؤد بن قیس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں مطلب میں عبد اللہ بن حنطب کے پاس چاندی چڑھا ہوا پیالہ لے کر حاضر ہوا تو انہوں نے اس میں پانی نہیں پیا۔
حدیث نمبر: 25728
٢٥٧٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن ليث عن مجاهد قال: كان ابن عمر [يكره (أن) (١) يشرب] (٢) في قدح فيه حلقة من فضة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ایسے پیالہ میں پینے کو ناپسند کرتے تھے جس میں چاندی کا کڑا ہو۔
حدیث نمبر: 25729
٢٥٧٢٩ - [حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا وكيع عن ابن أبي ورّاد عن نافع عن ابن عمر أنه كان لا يشرب في إناء مفضض] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ چاندی چڑھے ہوئے برتن میں پینے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 25730
٢٥٧٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن جرير بن حازم عن سالم أنه كرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم کے بارے میں حضرت جریر بن حازم سے روایت ہے کہ حضرت سالم چاندی چڑھے برتن کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 25731
٢٥٧٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن محمد عن أم عمرو بنت (أبي) (١) (عمرو) (٢) قالت: كانت عائشة تنهانا أن نتحلى الذهب أو نضبب الآنية أو نحلقها بالفضة فما برحنا حتى رخصت لنا (وأذنت) (٣) لنا أن ⦗٣٣٩⦘ نتحلى الذهب، وما أذنت لنا ولا رخصت (لنا) (٤) أن نحلق الآنية أو نضببها بالفضة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام عمرو بنت ابی عمرو سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہمیں اس بات سے منع کرتی تھیں کہ ہم سونے کا اظہار کریں یا ہم برتن پر چاندی چڑھائیں یا اس کے گرد چاندی لگائیں، پس ان کا یہ حکم ہم پر باقی رہا تاآنکہ انہوں نے ہمیں اس بات کی رخصت دے دی۔ اور ہمیں اجازت دے دی کہ ہم سونے کا اظہار کریں لیکن انہوں نے ہمیں برتنوں کے حلقے چاندی سے بنانے اور چاندی، برتنوں پر چڑھانے کی رخصت دی اور نہ ہی اجازت عنایت فرمائی۔
حدیث نمبر: 25732
٢٥٧٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أيوب أبي العلاء عن منصور عن الحسن أنه كره أن يشرب (١) في قدح مفضض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور، حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ چاندی چڑھے ہوئے پیالہ میں پینے کو مکروہ سمجھتے تھے۔