حدیث نمبر: 25715
٢٥٧١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن عطاء بن السائب قال: كان زاذان وميسرة وسعيد بن جبير يشربون (من) (١) الآنية المفضضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن السائب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت زاذان اور حضرت میسرۃ اور حضرت سعید بن جُبیر چاندی چڑھے ہوئے برتنوں سے پانی پی لیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 25716
٢٥٧١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن هشام بن عروة عن أبيه أنه كان لا يشرب في إناء مضبب بفضة، (ويشرب) (١) (من) (٢) قدح فيه حلقة من ورق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ایسے برتن میں نہیں پیتے تھے جس میں چاندی کی تہہ چڑھی ہوئی ہوتی تھی اور اس پیالہ میں پی لیا کرتے تھے جس میں چاندی کا حلقہ ہوتا تھا۔
حدیث نمبر: 25717
٢٥٧١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن عمران (أبي) (١) العوام القطان عن قتادة أن عمران بن حصين وأنس بن مالك كانا يشربان في الإناء المفضض (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ حضرت عمران بن حصین اور حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ یہ دونوں حضرات چاندی چڑھے برتن میں پی لیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 25718
٢٥٧١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حميد قال: دخلت على القاسم بن محمد وهو محموم وعلى صدره قدح مفضض فيه ماء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت قاسم بن محمد کی خدمت میں حاضر ہوا، جبکہ وہ بخار میں مبتلا تھے۔ ان کے سینہ پر ایک پیالہ پڑا ہوا تھا جس کے ساتھ چاندی لگی ہوئی تھی اس میں پانی تھا۔
حدیث نمبر: 25719
٢٥٧١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون وعبد الرحمن بن مهدي عن محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة قال: رأيت طاوسا يشرب في قدح مضبب بورق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن میسرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کو ایسے پیالہ میں پیتے دیکھا جس میں چاندی کی تہہ چڑھی ہوئی تھی۔
حدیث نمبر: 25720
٢٥٧٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن يزيد بن زياد الدمشقي عن (سليمان) (١) بن (حبيب) (٢) (وسليمان) (٣) بن داود (قالا) (٤): أتينا عمر بن عبد العزيز بشراب في قدح مفضض (فوضع) (٥) (٦) (فاه) (٧) بين (الضبتين) (٨) فشرب وقال: لا تعيداه عليَّ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن حبیب اور حضرت سلیمان بن داؤد دونوں سے روایت ہے وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس ایک ایسے پیالہ میں مشروب لے کر حاضر ہوئے جو چاندی چڑھا ہوا تھا۔ پس انہوں نے اپنا منہ دو پتریوں کے درمیان رکھا اور پانی پی لیا اور فرمایا : یہ کام تم دوبارہ میرے ساتھ نہ کرنا۔
حدیث نمبر: 25721
٢٥٧٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن إسرائيل عن جابر قال: رأيت أبا جعفر يشرب في قدح (جيشاني) (١) كثير الفضة وسقاني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر کو ایک جیشانی ، زیادہ چاندی والے برتن میں پیتے ہوئے دیکھا اور انہوں نے مجھے بھی پلایا۔
حدیث نمبر: 25722
٢٥٧٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عن شعبة قال: سألت معاوية بن قرة قلت آتي (الصيارفة) (١) فأوتى بقدح من فضة أشرب فيه قال: لا بأس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ بن قرہ سے سوال کیا۔ میں نے کہا میں صرافوں کے پاس جاتا ہوں میرے پاس چاندی کا پیالہ لایا جاتا ہے۔ کیا میں اس میں پی سکتا ہوں ؟ انہوں نے جواب دیا، ا س میں کوئی حرج نہیں ہے۔