حدیث نمبر: 25707
٢٥٧٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبيد اللَّه عن نافع عن زيد بن عبد اللَّه بن عمر عن عبد اللَّه بن عبد الرحمن (بن) (١) أبي بكر عن أم سلمة زوج النبي ﷺ قالت: قال رسول اللَّه ﷺ: " (إن) (٢) الذي يأكل (أو يشرب) (٣) في آنية الذهب والفضة فإنما يجرجر في بطنه نار جهنم" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت اُمِّ سلمہ سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یقینا جو لوگ سونے اور چاندی کے برتن میں کھاتے اور پیتے ہیں وہ لوگ تو اپنے پیٹوں میں محض جہنم کی آگ بھرتے ہیں۔ “
حدیث نمبر: 25708
٢٥٧٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن زيد بن عبد اللَّه (بن) (٢) [عمر (عن) (٣) عبد اللَّه بن] (٤) عبد الرحمن بن أبي بكر عن أم سلمة (عن) (٥) النبي ﷺ بمثله (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسی ہی روایت بیان کرتی ہیں۔
حدیث نمبر: 25709
٢٥٧٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن يزيد بن أبي زياد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: استسقى حذيفة بالمدائن فأتاه دهقان بإناء من فضة فيه شراب، فأراد أن يضرب به وجهه فقيل له: إن الدهاقين يكرمون الأمراء بهذا، قال: إني كنت نهيته، واتخذت عليه الحجة أن رسول اللَّه ﷺ نهانا أن نشرب في (آنية) (٢) الفضة والذهب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مقام مدائن میں پانی طلب فرمایا، پس ایک دہقان ان کے پاس چاندی کے برتن میں پانی لایا، پس حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے یہ برتن اس دہقان کے منہ پردے مارنا چاہا، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو بتایا گیا۔ یہ دہقان لوگ تو اس طرح سے امراء کا اکرام کرتے ہیں۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا، میں نے اس کو اس سے منع بھی کیا تھا اور بطور دلیل کے میں نے اس کو یہ بات بھی بیان کی تھی کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے، چاندی کے برتن میں پینے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 25710
٢٥٧١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن أشعث بن أبي الشعثاء عن معاوية بن سويد بن مقرن عن البراء بن عازب قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الشرب في الفضة فإنه من شرب (فيه) (١) في الدنيا لم يشرب (فيه) (٢) في الآخرة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاندی میں پینے سے منع کیا ہے کیونکہ جو شخص دنیا میں چاندی میں پیے گا وہ آخرت میں چاندی میں نہیں پیے گا۔
حدیث نمبر: 25711
٢٥٧١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن العلاء عن يعلى بن النعمان قال: قال عمر: من شرب في قدح مفضض سقاه اللَّه يوم القيامة جمرا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن نعمان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : جو شخص چاندی چڑھے پیالہ میں پیے گا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کو انگاروں میں پلائے گا۔
حدیث نمبر: 25712
٢٥٧١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن رجل عن أنس ⦗٣٣٥⦘ ابن مالك أنه أتي بجام من فضة فيه خبيص فأمر به فحول على رغيف (ثم أكله) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ ان کے پاس چاندی کا ایک جام لایا گیا جس میں حلوہ تھا۔ پس انہوں نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کو روئی پر الٹ دیا گیا پھر انہوں نے اس کو کھایا۔
حدیث نمبر: 25713
٢٥٧١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن عطاء بن السائب قال: كان [زازان] وميسرة وسعيد بن جبير لا يشربون في آنية الذهب والفضة [ولا يدهنون في مداهن الذهب والفضة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن السائب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت زاذان، حضرت میسرہ اور حضرت سعید بن جبیر ، سونے چاندی کے برتن میں پانی نہیں پیا کرتے تھے اور نہ ہی سونے ، چاندی کے برتنوں سے تیل لگایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 25714
٢٥٧١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن ثابت بن عبيد عن (بشير) (١) ابن أبي مسعود أنه أتي بإناء من فضة فكرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بن عبید، حضرت بشیر بن ابی مسعود کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس چاندی کا ایک برتن لایا گیا تو انہوں نے اس کو ناپسند فرمایا۔