حدیث نمبر: 25702
٢٥٧٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عن ابن بنت أنس بن مالك (عن أنس) (١) أن النبي ﷺ دخل على أم سليم وفي البيت قربة معلقة، فشرب من فيها وهو قائم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ام سلیم کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے منہ سے پانی پیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے تھے۔
حدیث نمبر: 25703
٢٥٧٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام (عن عكرمة) (١) عن ابن عباس أنه كان لا يرى (بأسا) (٢) بالشرب من في الاداوة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ وہ برتن کے منہ سے پینے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 25704
٢٥٧٠٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير قال: رأيت (ابن) (١) عمر يشرب من (فم) (٢) الإداوة] (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو برتن کے منہ سے پیتے ہوئے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 25705
٢٥٧٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن بن أبي (رواد) (١) عن نافع أن ابن عمر كان يشرب من (في) (٢) السقاء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مشکیزہ کے منہ سے پانی پی لیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 25706
٢٥٧٠٦ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا) (١) وكيع عن عباد بن منصور قال: رأيت سالم بن عبد اللَّه شرب من (في) (٢) (الإداوة) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباد بن منصور سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبد اللہ کو برتن کے منہ سے (منہ لگا کر) پیتے ہوئے دیکھا۔