حدیث نمبر: 25543
٢٥٥٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن (النضر) (١) بن مطرف عن القاسم بن عبد الرحمن عن أبيه قال: كان عبد اللَّه ينبذ له في (جر) (٢) ويجعل (له) (٣) فيه (عكر) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن عبد الرحمن ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے لئے ایک گھڑے میں نبیذ بنائی جاتی تھی اور اس میں ان کے لئے تلچھٹ بنائی جاتی تھی۔
حدیث نمبر: 25544
٢٥٥٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد (عن) (١) (أبي) (٢) المعدل عن ابن عمر أن عمر أتى بنبيذ من نبيذ الشام فشرب منه وقال: أقللتم عكره (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمر کے پاس شام کی نبیذ لائی گئی۔ پس آپ نے اس نبیذ کو نوش فرمایا۔ اور پھر فرمایا : تم نے اس کی تلچھٹ کم کردی ہے۔
حدیث نمبر: 25545
٢٥٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أبي فروة قال: سقاني عبد الرحمن بن أبي ليلى نبيذ جر وفيه دُرْدى وسقيته منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو فروہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے عبد الرحمان بن ابی لیلیٰ نے ایک گھڑے میں نبیذ پلائی اور اس میں تلچھٹ بھی تھی۔ اور میں نے اس کو پیا۔
حدیث نمبر: 25546
٢٥٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الحسن بن عمرو عن أبي وائل، قال: كان يسقينا نبيذا يؤذينا ريح درديه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عمرو، حضرت ابو وائل کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ حسن کہتے ہیں کہ حضرت ابو وائل ہمیں ایسی نبیذ پلاتے تھے جس کی تلچھٹ کی بُو ہمیں اذیت دیتی تھی۔
حدیث نمبر: 25547
٢٥٥٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر قال: سألت أبا جعفر عن (الروبة) (١)، قال: وما (الروبة؟) (٢) قلت: الدردى، قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے رَوْبَہْ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے پوچھا۔ رَوْبَہْ کیا ہوتا ہے ؟ میں نے کہا۔ تلچھٹ ہوتی ہے۔ انہوں نے جواب دیا۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 25548
٢٥٥٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم أنه كان ينبذ الطلاء يجعل فيه الدردي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش ، ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ طلاء کی نبیذ بناتے تھے اور اس میں تلچھٹ بناتے تھے۔
حدیث نمبر: 25549
٢٥٥٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (الحسن) (١) بن صالح عن الحسن ابن عمرو (عن) (٢) إبراهيم والشعبي أنهما كانا يجعلان في نبيذهما الدردي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عمرو، ابراہیم اور شعبی کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنی اپنی نبیذ میں تلچھٹ بناتے تھے۔