حدیث نمبر: 25535
٢٥٥٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (محمد) (١) بن (أبي) (٢) عدي عن حميد عن بكر: أنه كان ينبذ له في القوارير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید، حضرت بکر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے لئے بوتلوں میں نبیذ بنائی جاتی تھی۔
حدیث نمبر: 25536
٢٥٥٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبان بن (صمعة) (١) عن الحسن أنه رخص (فيه) (٢) في الزجاج -يعني النبيذ-.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابان بن صمعہ، حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے شیشہ میں رخصت عنایت کی۔ یعنی نبیذ کے لئے۔
حدیث نمبر: 25537
٢٥٥٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (معرف) (١) بن واصل قال: حدثتني والدتي عن امرأة يقال لها: بنت (الأقعص) (٢) وكانت كنة لعبد اللَّه بن عمر أنها أتت ابن عمر بجرة خضراء، (فقالت) (٣): ⦗٢٨٨⦘ (يا) (٤) هذا؟ (ينبذ) (٥) في هذه؟ فأدخل ابن عمر يده في جوفها فقال: عزمت عليك لتشربن فيها، فإنما هي مثل القارورة (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معروف بن واصل سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نے ایک عورت کے بارے میں بیان کیا جس کو۔ بنت الاقعص کہا جاتا تھا۔ اور یہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی بہو تھیں۔ کہ وہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس سبز رنگ کا گھڑا لے کر آئیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے پوچھا، یہ کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہم اس گھڑے میں نبیذ بناتے ہیں۔ پس حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس گھڑے کے اندر اپنا ہاتھ داخل کیا اور پھر فرمایا : میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ البتہ ضرور تم اس میں پیو۔ کیونکہ یہ تو محض بوتل کی طرح ہے۔
حدیث نمبر: 25538
٢٥٥٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن الحكم بن عطية قال: رأيت محمدًا يشرب في القوارير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم بن عطیہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے محمد کو بوتلوں میں پیتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 25539
٢٥٥٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الحسن بن حكيم عن (أمه) (١) عن أبي برزة أنه كره الشرب في الزجاج (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو برزہ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ شیشہ میں پینے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 25540
٢٥٥٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن المختار بن فلفل قال سألت: أنسًا فقلت: القارورة والرصاصة، قال: لا بأس بهما، قلت: فإن الناس يقولون، (قال) (١): دع ما يريبك إلى ما لا يريبك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مختار بن فلفل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے سوال کیا۔ میں نے پوچھا۔ بوتل اور سیسہ (کے بارے میں کیا حکم ہے) ؟ انہوں نے جواب دیا۔ ان دونوں میں کوئی حرج نہیں ہے۔ میں نے عرض کیا۔ کچھ لوگ تو (ان کے بارے میں کچھ) کہتے ہیں۔ حضرت انس نے جواب دیا۔ جو چیز تجھے شک و شبہ میں ڈالے تو اس کو چھوڑ دے اور جو چیز تجھے شک و شبہ میں نہ ڈالے اس کو پکڑ لے۔
حدیث نمبر: 25541
٢٥٥٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حبيب بن أبي عمرة قال: جئت إلى سعيد بن جبير بجرة خضراء، فأدخل يده فيها (فقلت) (١): (أنتبذ) (٢) في هذه؟ قال: نعم، هي بمنزلة القارورة.
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت حبیب بن ابو عمرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کی خدمت میں ایک سبز گھڑا لے کر آیا۔ تو انہوں نے اس میں اپنا ہاتھ داخل کیا۔ میں نے پوچھا۔ کیا ہم اس گھڑے میں نبیذ بنالیں ؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہاں۔ یہ تو بوتل کے قائم مقام ہے۔
حدیث نمبر: 25542
٢٥٥٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الحسن بن (عمرو) (١) قال: شربت عند إبراهيم (ثلاث) (٢) قوارير من نبيذ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عمرو سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضر ت ابراہیم کے ہاں نبیذ کی تین بوتلیں پی تھیں۔