کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: سیسہ میں نبیذ جو لوگ اس کو مکروہ سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 25526
٢٥٥٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن سفيان (بن) (١) حسين (عن) (٢) الحسن وابن سيرين قال: سألتهما عن النبيذ في الرصاص فكرهاه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن اور ابن سیرین سے ، حضرت سفیان بن حسین روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے ان دونوں سے سیسہ میں نبیذ (پینے کے بارے) میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے اس کو ناپسند کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأشربة / حدیث: 25526
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25526، ترقيم محمد عوامة 24433)
حدیث نمبر: 25527
٢٥٥٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن المختار قال: سألت أنسا (فقلت: القارورة و) (١) الرصاص فقال: لا بأس بهما، فقلت: إن الناس يقولون، قال: فدع ما يريبك إلى ما لا يريبك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مختار سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے سوال کیا۔ میں نے کہا۔ بوتل اور سیسہ کا استعمال کیسا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : ان میں کوئی حرج نہیں ہے۔ میں نے کہا۔ لوگ تو کچھ کہتے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا۔ جو چیز تمہیں شبہ میں ڈالے اس کو چھوڑ دو اور جو شک میں نہ ڈالے اس کو لے لو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأشربة / حدیث: 25527
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ المختار ثقة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25527، ترقيم محمد عوامة 24434)
حدیث نمبر: 25528
٢٥٥٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة (عن أبي سلمة) (١) قال: جئت وهم يذكرون نبيذ الجر عند عكرمة، فسأله إنسان عن الرصاص فقال: (ذلك) (٢) أخبث أو أشر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں آیا تو لوگ حضرت عکرمہ کے پاس گھڑے کی نبیذ کا تذکرہ کر رہے تھے۔ چناچہ ایک آدمی نے حضرت عکرمہ سے سیسہ کے (استعمال کے) بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : یہ چیز خباثت والی ہے۔ یا فرمایا : یہ چیززیادہ شر پیدا کرنے والی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأشربة / حدیث: 25528
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25528، ترقيم محمد عوامة 24435)
حدیث نمبر: 25529
٢٥٥٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبان بن (صمعة) (١) عن الحسن أنه كرهه في الرصاص.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابان بن صمعہ، حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ سیسہ میں (نبیذ پینے کو) مکروہ سمجھتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأشربة / حدیث: 25529
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25529، ترقيم محمد عوامة 24436)