حدیث نمبر: 25383
٢٥٣٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: السكر (خمر) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں۔ کھجور کا غیر پختہ عرق خمر ہے۔ (یعنی اس کے حکم میں ہے)
حدیث نمبر: 25384
٢٥٣٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي (فروة) (١) عن عبد الرحمن ابن أبي ليلى عن سالم عن سعيد بن جبير قال: السكر (خمر) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ کھجور کا غیر پختہ عرق خمر (کے حکم مں ا) ہے۔
حدیث نمبر: 25385
٢٥٣٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة عن الشعبي وإبراهيم وأبي رزين (قالوا) (١): السكر (خمر) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی ، ابراہیم ، حضرت ابو رزین (یہ سب حضرات) کہتے ہیں کہ کھجور کا غیر پختہ عرق خمر (کے حکم میں) ہے۔
حدیث نمبر: 25386
٢٥٣٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن ابن (شبرمة) (١) عن أبي زرعة بن عمرو (٢) بن جرير (قال) (٣): هي الخمر، وهي (ألام) (٤) من الخمر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زرعہ بن عمرو بن جریر سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ خمر ہے۔ (بلکہ) یہ خمر سے زیادہ دردناک ہے۔
حدیث نمبر: 25387
٢٥٣٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: هي الخمر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ خمر ہے۔
حدیث نمبر: 25388
٢٥٣٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ليث عن حرب (عن) (١) سعيد بن جبير عن ابن عمر أنه سئل عن السكر فقال: الخمر ليس لها كنية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان سے کھجور کے غیر پختہ عرق کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انہوں نے جواباً اشارہ فرمایا : خمر کی کوئی کنیت نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 25389
٢٥٣٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن أبي وائل قال: جاء إلى عبد اللَّه نفر من الأعراب يسألونه عن السكر فقال: إن اللَّه لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے پاس دیہاتی لوگوں کی ایک جماعت آئی اور آپ سے کھجور کے غیر پختہ عرق کے بارے میں سوال کیا ؟ تو آپ نے جواب دیا : یقینا اللہ تعالیٰ نے جو چیزیں تم پر حرام کیں ہیں ان میں تمہارے لئے شفاء نہیں رکھی۔
حدیث نمبر: 25390
٢٥٣٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو بكر بن (٢) عياش عن (أبي) (٣) حصين عن يحيى عن مسروق عن عبد اللَّه مثله (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق، بھی حضرت عبد اللہ سے ایسی بات نقل کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 25391
٢٥٣٩١ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) جرير عن منصور عن (أبي) (٢) وائل قال: اشتكى رجل من الحي بطنه، فقيل (له) (٣): إن (بك) (٤) الصفر، فنعتوا له السكر، فأرسل إلى عبد اللَّه يسأله عن ذلك، فقال عبد اللَّه: إن اللَّه (تعالى) (٥) لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ قبیلہ کے ایک آدمی کو پیٹ کی شکایت ہوگئی۔ اس آدمی کو کہا گیا کہ تمہارے پیٹ میں کیڑے ہیں۔ اور حکیموں نے اس کے لیئے کھجور کا غیر پختہ عرق تجویز کیا۔ اس آدمی نے حضرت عبد اللہ کی طرف ایک آدمی یہ مسئلہ دریافت کرنے کو بھیجا ؟ تو حضرت عبد اللہ نے جواب میں ارشاد فرمایا : یقینا اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو تم پر حرام کیا ہے اس میں تمہاری شفاء نہیں رکھی۔
حدیث نمبر: 25392
٢٥٣٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر و (سفيان) (١) عن أبي حصين عن سعيد بن جبير قال: السكر (خمر) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ کھجور کا غیر پختہ عرق خمر ہے۔
حدیث نمبر: 25393
٢٥٣٩٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن سلمة بن تمام عن عامر قال: السكر خمر] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ کھجور کا غیر پختہ عرق خمر ہے۔