حدیث نمبر: 25277
٢٥٢٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا إسماعيل عن قيس بن أبي (حازم) (١) قال: مرض رجل بالمدائن -قال: أراه من المنافقين- (فقال) (٢) حذيفة: احملوه (على) (٣) ماء الفرات، (فإن ماء الفرات) (٤) أخف من ماء دجلة، قال: (فحمل) (٥) فمات (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ مقام مدائن میں ایک آدمی بیمار ہوگیا۔ راوی کہتے ہیں : میرے خیال میں وہ منافق تھا تو حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس آدمی کو فرات کے پانی میں لے جاؤ۔ کیونکہ فرات کا پانی دجلہ کے پانی سے ہلکا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس اس آدمی کو لے جایا گیا تو وہ مرگیا۔